۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رونمایی

حوزہ/ قم المقدسہ میں بین الاقوامی سمینار بعنوان"آثارسید مرتضیٰ علم الہدی"اور ان کے علمی آثار کی تقریب رونمائی امام علی (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افتتاحی تقریب رونمائی آج صبح دار الحدیث فاؤنڈیشن کے سربراہ آیت اللہ ری شہری،حرم مطہر امام رضا(ع) کے متولی حجت الاسلام و المسلمین مروی،دفتر مقام معظم رہبری کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی،وزیر مذہبی امور صالحی،آیت اللہ استادی،آیت اللہ احمد خاتمی اور قم کے گورنر سرمست سمیت حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ اور طلباء کی موجودگی میں آیت اللہ العظمی جوادی آملی کے ویڈیو پیغام کے ساتھ دار الحدیث فاؤنڈیشن کے علامہ حلی کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتری امور کے سربراہ ، حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی نے ، سید مرتضیٰ علم الہدی کے اعزاز میں منعقدہ سیمینار کی اہمیت کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات عالیہ کو پڑھ کر سنایا۔

آیت اللہ ری شہری اور آیت اللہ استادی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام میں سید علم الہدی کے مقام و منزلت پر روشنی ڈالی۔

اس تقریب سے حرم مطہر حضرت امام رضا علیہ السلام مشہد کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی اور وزیر مذہبی امور صالحی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر ، سید مرتضیٰ علم الہدی کے 40 جلدوں پر مشتمل علمی آثار کی رونمائی کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .