۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
أنيس نقاش

حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں ، لبنانی مجاہد ، مفکر اور محقق انیس نقاش کی کورونا وائرس کے باعث رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت و تسلیت پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے، لبنانی مجاہد، مفکر اور محقق انیس نقاش کی کورونا وائرس کے باعث رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں اشارہ کیا ہے کہ مرحوم انیس نقاش خطے کے اہم مفکرین اور محققین میں سے ایک تھے جنہوں نے اہم تحقیقات اور اسٹریٹجک مطالعات پیش کیں اور صہیونی دشمن کے ساتھ وسیع تنازعات اور مقابلے کی راہ میں بے نظیر تھے۔
حزب اللہ لبنان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انیس نقاش کی زیادہ تر زندگی مزاحمت ، جہاد اور جدوجہد کی راہ پر گزری ،مزید کہا کہ وہ اپنے پورے وجود کے ساتھ فلسطین کا دفاع کرتے تھے  اور دنیا کے آزادی پسند انسانوں کو مسئلہ فلسطین اور ملت فلسطین کی مدد اور حمایت کی دعوت دیتے ہوئے لبنانی مزاحمت و مقاومت، سیاسی اور جہادی معاملات کا ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پوری طاقت سے دفاع کرتے تھے۔

حزب اللہ لبنان نے مزید کہا کہ مرحوم انیس نقاش، غیر قانونی محاصروں اور جارحیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑے رہے،ایران کے منصفانہ اقدامات اور اعلی اقدار کی حمایت کی اور بین الاقوامی اور علاقائی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے شام کے خلاف سازشوں اور اس ملک پر عالمی جنگ کے تسلط کے خلاف مزاحمت و مقاومت کا مظاہرہ کیا۔

آخر میں ، حزب اللہ نے انیس نقاش کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہوئے خدا سے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .