۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۰ | May 7, 2021
تقرير مصور عن الراحل الشيخ أحمد الزين رئيس تجمع علماء المسلمین في لبنان

حوزہ/ تحریک امت لبنان نے ایک بیان میں سربراہ مسلم علماء کونسل لبنان شیخ احمد الزین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، داعی اتحاد بین المسلمین اور لبنانی مسلم علماء کونسل کے سکریٹری جنرل شیخ احمد الزین کی رحلت پر ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔

تحریک امت کی طرف سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شیخ الزین قومی و اسلامی اتحاد کی ایک نمایاں مثال، فقہی بدعت کے مخالف،معتدل انسان اور مقاومت و مزاحمت اسلامی کے حامی اور مددگار تھے۔

تحریک امت نے شیخ احمد الزین کی المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، لبنانی مسلم علماء کونسل کے اراکین سمیت مرحوم کے اہل خانہ اور لبنانی عوام خصوصاً جنوبی لبنان کے عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور خدا سے دعا کی کہ وہ انہیں نیک اور صالح بندوں کے ساتھ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
4 + 5 =