۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
رهبر معظم انقلاب

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عالم، مجاہد، قاضی شیخ احمد الزین انجمن علماء المسلمین لبنان کے سربراہ کی رحلت پر حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ دامت برکاتہ

انجمن علماء مسلمین لبنان کے سربراہ عالم، مجاہد، قاضی شیخ احمد الزین کی رحلت کی خبر موصول ہوئی۔ اس المناک حادثے پر اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ علمائے کرام، پسماندگان، عقیدتمندوں اور لبنان اور دنیا بھر مرحوم کے میں شاگردوں اور بالخصوص جنابعالی کو تعزیت عرض کروں۔

مرحوم کا تحریک امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ عالمی استکبار، صہیونیزم کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کا دفاع اور خطے کی عوام کے عالمی استکبار کے خلاف جہاد کا بھرپور ساتھ دینا مزاحمتی محاذ کی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں ہوگا۔

میں ایک بار پھر لبنان کی عوام اور بالخصوص انجمن علماء مسلمین لبنان میں مرحوم کے ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔ خداوند متعال مرحوم پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور ان کی مغفرت فرمائے۔

سیّد علی خامنه‌ای

۱۹ رجب ۱۴۴۲ھ - ۳ مارچ ۲۰۲۱ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .