حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اسلامی بحرین کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے انجمن مسلمان لبنان کے سربراہ شیخ احمد الزین کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں لکھا ہے کہ اگر امت اپنا فرض سمجھتی ہے کہ وہ عظمت اسلام، وحدت اسلامی کی راہ ہموار کرنے والوں، جہاد فلسطین میں شرکت کرنے والوں، دین کے راستے میں مقاومت کرنے والوں اور رہبر اسلامی کے حامیوں کی قدردانی کرے تو پھر اس کی یہ ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ وہ شیخ احمد الزین کے امت اسلامی کے لیے کارآمد کردار کی قدردانی کریں۔
آیت اللہ عیسی قاسم نے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی اور مرحوم کے اہل خانہ، مزاحمتی محاذ اور امت اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔