حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے جلیل القدر اہل سنت عالم دین شیخ احمد الزین اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔
وہ انجمن علماء المسلمین لبنان کے سربراہ اور مسئلہ فلسطین کے سخت حامی تھے۔ شیخ احمد الزین کے اسلامی جمہوریہ ایران سے بھی بہت اچھے تعلقات تھے اور انہوں نے متعدد بار رہبر انقلاب اسلامی ایران کی پیروی کرنے کی تاکید کی۔
حوزہ نیوز ایجنسی وحدت اسلامی کے اس علمبردار کی رحلت پر تعزیت عرض کرتی ہے۔