لیبلز
سایر اخبار
-
شیخ علی الخطیب کا خطبۂ جمعہ کے دوران لبنانی حکومت کی ناقص کارکردگی پر انتباہ؛
حکومت کو اداروں کی جگہ نہیں لینی چاہیے اور نہ ہی بیرونی امداد کو اصلاحات کا متبادل بنانا چاہیے!
حوزہ / مجلس اعلٰی اسلامی شیعیان لبنان کے نائب صدر نے حکومت کی ناکارکردگی اور قوانین کے انتخابی نفاذ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ سیاسی سمجھوتوں اور عارضی حل پر انحصار نہ صرف اقتصادی اور سکیورٹی بحرانوں کا حل نہیں ہے بلکہ اس سے عوامی اعتماد بھی مجروح ہوگا اور قومی ڈھانچہ بھی منہدم ہو سکتا ہے۔
-
خطبہ جمعہ جامع مسجد سکردو، بلتستان؛
مسلم ممالک مظلوم مسلمانوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کریں، علامہ آغا سید باقر الحسینی
حوزہ / علامہ آغا سید باقر الحسینی نے خطبۂ جمعہ میں امریکی ناظم الامور کے دورۂ بلتستان پر تحفظات، فلسطین و غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی، سیاسی گرفتار شدگان کی رہائی، برطرف پولیس اہلکاروں کی بحالی اور بجلی کے بحران کے حل کا مطالبہ کیا۔
-
عراق بیرونی دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا: آیت اللہ یاسین موسوی
حوزہ/ امام جمعہ بغداد آیت اللہ سید یاسین موسوی نے عراق کی قومی خودمختاری، آزادانہ فیصلہ لینے اور عوامی مفادات کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی حکومت کو امریکہ اور دیگر ممالک کے دباؤ اور ان کا حکم ماننے کے بجائے قومی مفادات کی بنیاد پر فیصلے کرنے چاہئیں۔
-
حرم امام حسینؑ کی جانب سے فلسطینی مریضوں کے مفت علاج کا اعلان قابلِ تحسین ہے: امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے فلسطینی مریضوں کے علاج اور ان کی منتقلی کے اخراجات مفت برداشت کرنے کے اعلان پر عتبہ حسینیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کی انسان دوستی اور دیگر مسلمانوں کے تئیں ذمہ داری کا اہم مظہر قرار دیا۔
-
ذکرِ خدا، امانت داری اور آخرت کی تیاری مؤمن کی اہم ذمہ داریاں ہیں: شیخ حمید جلالہ
حوزہ/ تنزانیہ کے شیعوں کے سربراہ شیخ حمید جلالہ موکیندی نگے نے جمعہ کے خطبے میں ذکرِ خدا، رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود بھیجنے، امانت داری اور خشوع و خضوع کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مؤمنین کو دنیا و آخرت کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی تاکید کی۔
-
ازدواجی زندگی کی مضبوطی محبت، اخلاق اور باہمی احترام میں ہے، مال و دولت میں نہیں؛ مولانا سید رضا حیدر زیدی
حوزہ/ شاہی آصفی مسجد لکھنؤ میں نمازِ جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی، پرنسپل حوزۂ علمیہ حضرت غفران مآبؒ لکھنؤ نے معرفتِ خداوندی، ازدواجی زندگی میں باہمی احترام، خاندانی اختلافات کے حل اور سیرتِ حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا و حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے عملی رہنمائی حاصل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی مسائل کو محبت، تحمل اور قربانی سے حل کیا جا سکتا ہے، جبکہ عالمی تنازعات کو فرقہ وارانہ عینک سے دیکھنے کے بجائے عدل و ظلم اور انسانی حقوق کے معیار پر پرکھنا چاہیے۔
-
شیخ احمد قبلان:
عالمِ اسلام کو ’’امریکی، صہیونی اور یورپی‘‘ فتنے کے مقابلے میں واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کرنا چاہیے
حوزہ / لبنان کے مفتی جعفری شیخ احمد قبلان نے خطبۂ جمعہ میں کہا: مشرقِ وسطیٰ آج خطرناک ترین ’’امریکی، صہیونی اور یورپی‘‘ فتنے کا سامنا کر رہا ہے۔ عالمِ اسلام کو اس سازش کے مقابلے میں واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔
-
مرکزی اجتماعِ نمازِ جمعہ لیہ پنجاب پاکستان:
انسان کو حق کے قبول کرنے میں اپنی انا اور ضد کو رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہیے، علامہ ضیغم عباس خان
حوزہ / علامہ ضیغم عباس خان نے مرکزی اجتماعِ نمازِ جمعہ لیہ میں خطاب کے دوران سچی توبہ، اصلاحِ اعمال، عقیدۂ توحید اور دینی احکامات پر عمل کی اہمیت پر زور دیا۔
-
خطبہ جمعہ، احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل لداخ:
معرفتِ امام زمانہؑ کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ ہماری زندگی میں ان کی تعلیمات کا عملی اثر نظر آئے: مولانا شیخ غلام علی مفیدی
حوزہ/ مرکزی امام جمعہ کرگل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام علی مفیدی نے خطبۂ جمعہ میں معرفتِ امام زمانہؑ اور حقیقی انتظارِ ظہور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امام زمانہؑ کو صرف زبان سے مان لینا یا دعائے فرج پڑھنا کافی نہیں، بلکہ حقیقی انتظار کا تقاضا ہے کہ انسان اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالے، حقوق اللہ و حقوق العباد ادا کرے، ظلم و ناانصافی سے بچے اور اپنے کردار کی اصلاح کے ذریعے معاشرے میں عدل و انصاف کے فروغ کے لیے عملی کوشش کرے۔ انہوں نے غیبتِ کبریٰ کو ایمان، کردار اور ثابت قدمی کی آزمائش قرار دیتے ہوئے خاندانی استحکام، ازدواجی زندگی میں باہمی تفاہم اور بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کو بھی مؤمنین کی اہم ذمہ داریوں میں شمار کیا۔
-
خطبہ نماز جمعہ صوفی پورہ پہلگام، جموں و کشمیر:
تربیتِ اولاد میں غفلت والدین کے لیے دینی آزمائش بن سکتی ہے: مولانا سید ارشد حسین موسوی صفوی
حوزہ/ مولانا سید ارشد حسین موسوی صفوی نے نمازِ جمعہ کے خطبے میں تربیتِ اولاد، حلال رزق اور والدین کی دینی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحیح دینی و اخلاقی تربیت اور انہیں دین پر ثابت قدم رکھنا والدین کے اہم فرائض میں شامل ہے۔
-
خطبہ جمعہ جامع مسجد امام رضا گنڈ حسی بٹ سرینگر:
تقویٰ اور تزکیۂ نفس حق و باطل کی پہچان اور اتحادِ امت کی بنیاد ہیں: مولانا سید افتخار حسین رضوی
حوزہ/ مولانا سید افتخار حسین رضوی نے جامع مسجد امام رضا گنڈ حسی بٹ سرینگر میں خطبۂ جمعہ کے دوران تقویٰ، تزکیۂ نفس اور اتحادِ امت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی پہچان کے لیے بصیرت ضروری ہے اور مسلمانوں کو باہمی اختلافات کم کرکے اصلاحِ امت اور اجتماعی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔
-
خطبہ جمعہ،املاپورم آندھراپردیش:
بصیرت کے بغیر حق و باطل کی پہچان ممکن نہیں؛ ظاہری اسلامی نعروں کے بجائے کردار کو دیکھا جائے: مولانا سید عباس باقری
حوزہ/ خطیبِ جمعہ املاپورم مولانا سید عباس باقری نے خطبۂ جمعہ میں بصیرت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی پہچان ظاہری مذہبی نعروں اور شناخت سے نہیں، بلکہ افراد اور حکومتوں کے عملی کردار سے ہوتی ہے۔ انہوں نے تاریخِ اسلام کی جنگوں اور حضرت عمار بن یاسرؓ کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ مومن کو حالات کی حقیقت سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے بعض مسلم ممالک کے حکمرانوں کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایران اور فلسطین کے حوالے سے ان کے کردار کو بصیرت کے معیار پر پرکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
-
خطبہ جمعہ، مرکزی شیعہ جامع مسجد، بنارس، اتر پردیش:
آخرت کی کامیابی کے لیے تقویٰ بہترین توشۂ راہ ہے: مولانا امین حیدر حسینی
حوزہ/ انہوں نے تقویٰ الٰہی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آخرت کے سفر کے لیے بہترین توشۂ راہ تقویٰ ہے۔ انہوں نے امام زین العابدین علیہ السلام کی تعلیمات کی روشنی میں مومن کی پانچ نشانیاں بیان کیں اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے، سچ بولنے اور اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے پر زور دیا۔
-
خطبہ جمعہ جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور:
مسلمان قرآنی تعلیمات پر عمل کرتے تو آج سپر پاور ہوتے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ قرآن مجید انسان کی روحانی، جسمانی بیماریوں کا علاج کرتا ہے، قرآن میں انسان کا کمال پوشیدہ ہے، انسان جتنا لوگوں کے لیے مفید ہے، اس کی قیمت اتنی ہی زیادہ ہے، حاجت مند کے حاجت روا بنیں ، تھوڑا دینا نہ دینے سے بہتر ہے۔
-
خطبہ جمعہ، مرکزی نماز جمعہ کوئٹہ:
یمن اور سعودی عرب کے معاملے میں پاکستان ظالموں کا ساتھ دینے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرے: حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم موسوی
حوزہ/ امام جمعہ کوئٹہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم موسوی نے خطبۂ جمعہ میں غفلت کے نقصانات، تغافل و چشم پوشی اور اصلاحِ ذات البین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان یمن اور سعودی عرب کے معاملے میں کسی فریق کی حمایت کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرے اور تنازعات کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار بحال کرے۔
-
خطبہ جمعہ پیرس، چنئی ٹمل ناڈو:
سیرتِ امیرالمؤمنینؑ پر عمل ہی دینی و قومی بیداری کی بنیاد ہے: مولانا محمد معراج رنوی
حوزہ/ مولانا محمد معراج رنوی، امامِ جمعہ پیرس، چنئی نے خطبۂ جمعہ میں تشیع کی علمی و ثقافتی ترقی، دینی شعور، قومی بیداری اور اجتماعی ذمہ داریوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی پیروِ علیؑ وہی ہے جو اپنی ذات اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قوم، معاشرے اور ضرورت مند افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بھی فکرمند ہو۔ انہوں نے سیرتِ امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’یہ بات محال ہے کہ کوئی علیؑ والا ہو اور اسے دوسروں کی فکر نہ ہو۔‘‘
-
خطبہ جمعہ جامعہ مسجد غازی امام بادشاہ، جنڈ اٹک پنجاب؛
کسی بھی خبر کی تصدیق کے بغیر اسے پھیلانا، افراد اور معاشرے کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے، مولانا لیاقت علی رانجھا
حوزہ / مولانا لیاقت علی رانجھا نے خطبہ جمعہ سے خطاب کے دوران کہا: سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے کے بجائے خبروں کی تحقیق کی جائے، قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل وقت کی اہم ضرورت ہے، مولانا لیاقت علی رانجھا
-
خطبہ جمعہ مسجد و امام بارگاہ بقیۃ اللہ، ڈیفنس کراچی:
مظلوموں کی مشکلات کو سمجھنا اور قرآنی تعلیمات کی روشنی میں امت مسلمہ کے مسائل کا حل ضروری ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خطبہ جمعہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا: مؤمن مصیبت میں صبر اور گناہ کے بعد توبہ کرے، مظلوموں کی حمایت اور امتِ مسلمہ کے اختلافات کا قرآنی تعلیمات کے مطابق حل ضروری ہے۔
-
خطیب جمعہ مرکزی جامع مسجد مہدیہ، گھلواں علی پور پنجاب:
اعمال کے نتائج پر توجہ، نیکیوں کی رغبت اور گناہوں سے دوری کا ذریعہ بنتی ہے، مولانا محمد زکاء الحسن
حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد زکاء الحسن نے خطبہ جمعہ کے دوران خطاب میں کہا: تقویٰ الٰہی انسان کی انفرادی و اجتماعی زندگی کی اصلاح اور رحمتِ خداوندی کے حصول کا بنیادی ذریعہ ہے۔
-
خطبہ نماز جمعہ قدیمی امام بارگاہ حسن آباد سری نگر:
خاندانی نظام کا استحکام تقویٰ، باہمی احترام اور حقوق کی ادائیگی سے مشروط: مولانا سید محمد حسین صفوی
حوزہ/ قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں منعقد نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام مولانا سید محمد حسین صفوی نے کہا کہ مسلمانوں کی پستی کی بنیادی وجوہات میں دین سے دوری، علمی پسماندگی، فرقہ واریت اور اخلاقی زوال شامل ہیں۔