۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ محمد حسون

حوزہ/ عقیدتی ریسرچ سنٹر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسون نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد آیت اللہ سید رضی مرعشی کی رحلت پر تعزیتی بیانیہ صادر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سیستانی  کے دفتر سے وابستہ عقیدتی ریسرچ سنٹر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسون نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد آیت اللہ سید رضی مرعشی کی رحلت پر تعزیتی بیانیہ ارسال کیا ہے۔

انہوں نے اپنے اس تعزیتی بیانیہ میں لکھا: آیت اللہ سید رضی مرعشی کی رحلت کی افسوس ناک خبر سنی۔ وہ علم، زہد اور تقوی کا آشکار نمونہ تھے اور مذہب اہلبیت علیہم السلام اور آیت اللہ سید علی سیستانی کے مخلص ساتھیوں میں سے تھے۔ ان کی رحلت بہت بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے آیت اللہ مرعشی (قدس سرہٗ) کی رحلت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواحنا فداہ)، حوزہ علمیہ نجف اشرف، مرحوم کے برادر سید علی مرعشی، ان کے فرزند سید حسن مرعشی، تمام قریبی رشتہ داروں اور شیعیان اہل بیت (علیہم السلام) کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہوئے بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے درجات میں بلندی اور مرحوم کے اہل خانہ کے لئے صبر و اجر کی دعا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .