حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علاقہ صوت کے موضع آپاتی سے تعلق رکھنے والے معروف اور جید عالم دین عالم با عمل مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ محمد آخوندی عرصہ علالت کے بعد جہانِ فانی سے آج کوچ کر گئے۔
انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ ناظر مہدی محمدی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ عالم دین کی رحلت سے علاقے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پر نہیں کیا جا سکتا مرحوم مغفور کا انتقال کرگل کے عوام کیلئے بالعموم اور علاقہ صوت کیلئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین آقائ الحاج شیخ محمد آخوندی کے رحلت نے انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے دلوں کو غمزدہ کر دیا ہے مرحوم مغفور ایک عالم با عمل تھے، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے ساتھ مرکز پر کئے گئے دینی خدمات کو ہم بھلا نہیں سکتے اور مرحوم کے علاقہ صوت اور بالخصوص اپنے آبائی گاؤں موضع آپاتی میں انجام دیئے گئے دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے جائینگے۔
مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ محمد آخوندی اللہ کی راہ اور دینی میدان میں ایک عالمِ مجاہد تھے اور اپنی تمام زندگی علوم آل محمد علیہم السلام کے ترویج میں صرف کر دیا ہے مرحوم کے ان دینی خدمات کو انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل ہمیشہ یاد رکھیں گا۔
انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین آقائ شیخ محمد آخوندی کے رحلت پر سب سے پہلے امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے محضر مبارک میں اور مرحوم مغفور کے لواحقین بالخصوص حجت الاسلام والمسلمین شیخ طالب حسین سبحانی کے خدمت میں عرض تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دست بہ دعا ہیں کہ محمد و آل محمد علیہم السلام کے صدقے مرحوم مغفور حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ محمد آخوندی رحمۃ اللہ علیہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائیں اور لواحقین کو کو صبر کے ساتھ اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ الہی آمین