حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن سے پہلی مرتبہ یمنی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسی نے صوبہ مأرب میں القاعدہ کی دہشت گرد تنظیم کے رہنما اور دیگر عناصر کی "ولایت مأرب" کے نام پر موجودگی کی اطلاع دی ہے۔
اس رپورٹ میں، یمنی خفیہ ایجنسی نے القاعدہ دہشت گردوں کے زیر استعمال پناہ گاہوں اور مکانات کے علاوہ وہ ہوٹل جہاں وہ مقیم ہیں اور اسلحہ و امدادی ڈپو، ان سے وابستہ فوجیوں کے تربیتی کیمپ اور خفیہ ٹھکانوں سمیت سعودی جارحیت پسند اتحاد کی مزدور افواج کے ساتھ روابط اور سعودی جارحیت پسندوں کے درمیان ان کی موجودگی کے بارے میں اطلاع دی ہے۔
یمنی خفیہ ادارے نے بیان کیا کہ ان معلومات کی فراہمی کا مقصد اقوام عالم کو، یمنی عوام کے خلاف کی جانے والی سازش کی گہرائی اور امریکہ کی سربراہی میں جارح ممالک کی جانب سے ان جرائم پیشہ عناصر کی حمایت اور سرپرستی سے آگاہ کرنا ہے۔جبکہ امریکہ کا دعوی ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کیلئے جنگ کرتا ہے۔
آخر میں، یمنی خفیہ ایجنسی نے کہا کہ اس سلسلے میں مکمل رپورٹ کو نقشوں اور تفصیلات کے ساتھ مختلف ملکی اور غیر ملکی خبر رساں اداروں اور الیکٹرانک میڈیا پر شائع کیا جائے گا۔