۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ 23 مارچ پر اپنے خصوصی پیغام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ۲۳مارچ تجدید عہد کا دن ہے ان شھدا پاکستان کو سلام پیش کرتے ھیں جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے ملک پاکستان کا دفاع کیا اور ملک کو دنیا میں طاقتور بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبرون اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے مرکزی رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے 23 مارچ پر اپنے خصوصی پیغام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ۲۳مارچ  تجدید عہد کا دن ہے ان شھدا پاکستان کو سلام پیش کرتے ھیں جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے ملک پاکستان کا دفاع کیا اور ملک کو دنیا میں طاقتور بنایا۔

علامہ موصوف نے کہا کہ کسی طاقتور قوت کے سامنے سر جھکانا پاک آرمی و شہداء اور ہمارے جوانوں کے ساتھ غداری کے مانند ہے۔ حکمرانوں کو آج کے دن عہد کرنا چائیے کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے ساتھ ہی محروموں اور مظلوموں کے حقوق تک جہد وجد جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پر مسرت موقع پر پاکستان عوام کے ساتھ ساتھ ملک کی دفاعی فورسز کو  بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک کے وقار اور مضبوطی کے لیے قربانیاں پیش کی۔ آج اگر پاکستان کی عوام کا سر فخر سے بلند نظر آتا ہے تو پاک آرمی کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کشمیر کے حوالے سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو کشمیری مظلوم عوام کے حقوق اور آزادی کے لئے ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر عملی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاست کے غداروں اور ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائے 
جو عناصر ملک کو معاشی حوالے سے کمزور کر رہے ہیں ان پر غدار ریاست کا مقدمہ درج کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .