۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ عوام نے جس جزبے کے ساتھ حجت السلام سید ریئسی پر اعتماد کرتے ہوئے کامیاب کیا نو منتخب صدر بھی ملک کو معاشی بحرانوں اور اقتصادی حوالے سے مستحکم کرنے کے لیے پالیسیاں بنائیں گے تاکہ عوام کی خوشحالی میں مزید اصافہ ہو سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا میں مقیم ممتاز عالم دین حجت السلام اشفاق وحیدی نے اپنے خصوصی پیغام میں نو منتخب ایرانی صدر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابرایم رئیسی کی کامیابی پر رہبر معظم مراجع عظام علماء و مدرسین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں امید ہے نو منتخب صدر ایرانی عوام کے امنگوں پر اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ خط امام پر اور رہبر معظم کی قیادت میں ملک ایران کی مشکلات حل کے لیے اپنی توانائیوں کو بروے کار لاتے ہوئے تحریک انقلاب کے سفر کامیابی کے ساتھ جاری و ساری رکھیں گے۔ساتھ ہی ایرانی غیور عوام کو بھی پر امن انتخابات پر سرہاتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ عوام نے جس جزبے کے ساتھ حجت السلام سید ریئسی پر اعتماد کرتے ہوئے کامیاب کیا نو منتخب صدر بھی ملک کو معاشی بحرانوں اور اقتصادی حوالے سے مستحکم کرنے کے لیے پالیسیاں بنائیں گے تاکہ عوام کی خوشحالی میں مزید اصافہ ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .