۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے صحیح رہنمائی اور حق و باطل کی پہچان دین الہی میں مضمر ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کینبرا آسٹریلیا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں تقوی الہی پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اسلام محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور دین الہی کے ذریعے ظلمت اور اندھیروں سے نجات مل سکتی ہے،  ساتھ ہی  عصر حاضر میں وقت کے امام عج کی معرفت اور ان کے استقبال کے لیے تزکیہ نفس بہت ضروری ہے امام عصر عج کے معرفت حق و باطل کی پہچان کا ذریعہ ہے، زمانے کے طاغوت کا مقابلہ قرب الہی کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعمار اس وقت مختلف طریقوں سے حملہ آور ہیں کبھی فرقہ واریت کبھی محروموں کے حقوق پر قبصہ اور کبھی نسلی جنگ کا ماحول بنا کر ایسے حالات میں عوام کو اچھے مخلص دیندار رہنما کی ضرورت ہے جو عوام کی صحیح رہنمائ کر سکیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ گذشتہ دنوں رہبر معظم کی طبیعت کے حوالے سے جھوٹی خبر شائع کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ طاغوت ایسے رہنماؤں اور نظام سے خوف زدہ ہے جو عوام کی صحیح رہنمائی اور دشمن کی نشاندہی کرتے ہیں۔ عوام کے لیے صحیح رہنمائی اور حق و باطل کی پہچان دین الہی میں مضمر ہے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ بین المذاہب و مسلک ہمآنگی کے مفاہیم کو عوام تک پہنچانا اور مثبت فکر کو معاشرے میں منتقل کرنا اور تفرقہ بازی نفرت انگیز لوگوں سے دور رکھنا ہم سب کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، یہی حقوق اللہ اور حقوق العباد ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .