۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ قرآن کے ساتھ تمسک رکھنے سے زندگی میں خوشحالی آتی ہے قرآن  مجید حقیقی نظام الہی کی تصویر کی نشان دہی کرتا ہے۔ طاغوت تعلیم قرآن سے خوف زدہ ہے قرآنی نظام کی تصویر اگر دنیا میں نظر آتی ہے وہ جمہوری اسلامی ایران ہے یہی وجہ ہے کہ ہر دور کا طاغوت نظام اسلامی سے گھبراتا ہے نوجوان کو قرآنی نظام اور حقیقی نظام سے متعارف کرنا دور حاضر میں اشد ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میلبورن/ قرآن کے ساتھ تمسک رکھنے سے زندگی میں خوشحالی آتی ہے قرآن  مجید حقیقی نظام الہی کی تصویر کی نشان دہی کرتا ہے۔طاغوت تعلیم قرآن سے خوف زدہ ہے قرآنی نظام کی تصویر اگر دنیا میں نظر آتی ہے وہ جمہوری اسلامی ایران ہے یہی وجہ ہے کہ ہر دور کا طاغوت نظام اسلامی سے گھبراتا ہے نوجوان کو قرآنی نظام اور حقیقی نظام سے متعارف کرنا دور حاضر میں اشد ضروری ہے۔

اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبرون حجت السلام اشفاق وحیدی نے العصر اسلامک سنٹر میں نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے ہر فرد تک قرآن کی اہمیت اور اس کے فیوز برکات سے آگاہی دینی ہے تاکہ معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ہو سکے۔جو عناصر عوام کی مشکلات اور دین الہی میں خرابیاں پیدا کر رہی ہیں در حقیقت وہ تعلیم قرآنی اور نظام اسلامی کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ توہیں اہل بیت علیہم السلام کے مرتکب ملعون کو فی الفور گرفتار کر کے عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .