۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ جن اقوام میں نظام ولایت نہی ہے وہ ہمیشہ دین اور مذہب سے دور ہیں، نظام ولایت اسلام اور دیں الہی کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی ماند ہے، آج ہمیں ولایت فقیہ کے خلاف اٹھنے والی آواز کو ناکام بنانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ میلبرون حجۃ السلام علامہ اشفاق وحیدی اسلامی مرکز العصر سوسائٹی آف استریلیا میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ  نظام مرجعیت کو کمزور کرنے کے لئے مغربی طاقتیں سرمایہ لگا رہی ہیں، کچھ عناصر اسی سرمایہ پر پلتے ہوئے فساد پھیلاتے ہوئے نظر آتے ہیں، جن اقوام میں نظام ولایت نہی ہے وہ ہمیشہ دین اور مذہب سے دور ہیں، نظام ولایت اسلام اور دیں الہی کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی ماند ہے، آج ہمیں ولایت فقیہ کے خلاف اٹھنے والی آواز کو ناکام بنانا ہے۔سعودی اسرائیل کے پیچھے امریکی پالیسیاں کار فرما ہیں جن کا ہدف دنیا میں فساد پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان حالات میں دشمن کی چال کو پہچاننے کی ضرورت ہے مختلف چالوں سے معاشرے میں غیر اخلاقی اور غیر روائیتی آزادی کے نام پر حملہ آور ہیں جس کا مقابلہ علم اور شعور سے کیا جا سکتا ہے۔ نوجوان نسل کو اپنے مذہب اور دین کے ساتھ متمسک رہنے سے ایسے عناصر کے حوصلے پست ہوتے ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ یمن عراق شام بحرین افغانستان پاکستان میں عوام پر ظلم و زیادتی نا انصافی نسل کشی اسی پالیسی کا حصہ ہے جس کے خلاف آواز بلند کرنا ہر معاشرے کے فرد پر ضروری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .