حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دور حاضر کے یزیدی فکر رکھنے والوں سے اظہار نفرت کرنا سنت حسینی ہے دنیا میں امریکہ اور اسرائیل یزیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ آج بھی دنیا کے ہر خطے سے مظلوم عوام مدد کے لیے پکار رہی ہے، امام حسین علیہ السلام اور باقی آئمہ کی سیرت و کردار اسلام اور دین الہی کی خفاظت کے لیے نمایا ہے، امام حسین علیہ السلام نے اپنے نانا کے دین اور اسلام محمدی بجانے کے لیے اپنے کنبہ کو قربان کر کے عہد وفاء کی تاریخ رقم کی۔ جسکے نتیجے میں قیامت تک حسینیت زندہ و جاوید رہے گی۔ امام کے بتائے ہوئے سنہرے رہنمائی کے اصول قیامت تک ہدایت چراغ کی طرح ہیں۔ حضرت عباس جیسی وفا تاریخ اسلام میں نہیں ملتی ہر رشتہ میں اگر وفاء نہ ہو تو کوئی رشتہ باقی نہیں رہتا۔ بی بی ام البنین نے حضرت عباس علیہ السلام کی ایسی پرورش کی کہ پوری زندگی امام حسین علیہ السلام کے پہلو میں گزاردی۔
اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبورن حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے اسلامی مرکز العصر سوسائٹی آف آسٹریلیا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے اپنے خطبہ میں بیان کیا۔
انہوں نے ولادت باسعادت تیسرے حجت خدا حصرت امام حسین علیہ السلام اور باب حوائج با وفا غازی علمدار حضرت عباس علمدار کے موقع پر امام حجت عج رہبر معظم مراجع عظام علماء مدرسین و شیعان جہان کو ہدیہ تبریک پیش کرنے کے بعد حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج معاشرے میں شعور اور جزبہ حسینی اور بہادری حضرت عباس اجاگر کیا جائے۔ اس وقت اگر دور حاضر کے یزید خوف زدہ ہیں تو حسینیت اور کردار حسینیت کی وجہ سے ہیں
ہمیں پیغام حسینی اور پیغام کربلا کو اپنی نسلوں تک منتقل کرنا ہے تاکہ حسینیت اور یزیدیت کے چہرے سے پردہ اٹھ سکے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ یمن عراق شام فلسطین بحرین میں ظلم اور زیادتی کردار یزیدی کی عکاسی کرتا ہے
اقوام متحدہ اور عالمی ادارے ایسی قوتوں کے خلاف کاروائی کرے جو دوسرے ممالک میں مداخلت کر کے حالات خراب کر رہی ہیں۔