حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کے دفتر نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ سکیورٹی فورسز نے کابل میں الخراسانی کے نام سے مشہور داعش دہشت گرد گروہ کے اہم رہنماؤں میں سے ایک غلام ناصر کو گرفتار کیا ہے۔
افغانستان کے نائب صدر کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الخراسانی نے کابل میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی درجنوں کاروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
بیان کے مطابق یہ تکفیری عنصر قتل و دھمکیوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں کے علاوہ غیر اخلاقی سلوک میں بھی ملوث رہا ہے۔