حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، داعش دہشت گرد گروہ کے نئے ترجمان ابو حمزہ القرشی نے ایک آڈیو فائل جاری کرکے حماس تحریک پر حملہ کیا۔
اس نے داعش عناصر سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران سے تعلقات کی وجہ سے حماس پر حملہ کرے۔
اس سے قبل داعش گروپ نے متعدد بیانات میں حماس کی تحریک کو مرتد اور دین اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔
قریشی نے آڈیو فائل میں جو تقریبا 38 منٹ لمبی ہے، نائیجیریا میں بوکو حرام دہشت گرد گروہ کے رہنما ، ابو بکر شیکاو کی ہلاکت پر بالواسطہ رد عمل کا اظہار کیا۔
اس نے مغربی افریقہ میں داعش کے دہشت گرد گروہ کی شاخ کو مبارکباد پیش کی اور بوکو حرام کے رہنما کی ہلاکت کو "خارجی بغاوت کی تباہی" قرار دیا۔
داعش سے منحرف ہونے والا شیکاو، ابو مصعب البرناوی کی سربراہی میں افریقہ میں داعش کے دہشت گرد گروہ کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گیا تھا۔
دوسری جانب ، داعش دہشت گرد گروہ کے ترجمان نے عراق میں اس گروہ کے حامیوں سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا اور پوری دنیا میں ، خاص طور پر مصر اور لیبیا کے صحرائے سینا میں اس گروہ کے عناصر کا شکریہ ادا کیا۔