۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی

حوزہ/ آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے حوزہ علمیہ قم میں اپنے فقہ کے درس خارج کے آغاز میں کہا: سپاہ پاسداران، انقلاب اسلامی کے دفاع میں سب سے آگے ہے اور اس سپاہ نے آج امریکہ کو دنیا میں ذلیل و خوار کر رکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے حوزہ علمیہ قم میں اپنے فقہ کے درس خارج کے آغاز میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف حکومت امریکہ کے جابرانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد گروہوں میں سے قرار دے کر عجیب و غریب قسم کا کارنامہ انجام دیا ہے ۔

انہوں نے کہا: خود امریکا دنیا میں دہشت گردی کا سبب ہے اور خود امریکیوں اور ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کو وجود میں لانے والا امریکہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کو امریکہ نے وجود میں لایا ہے۔ وہ طالبان کہ جنہوں نے افغانستان میں اپنی حکومت کے ابتدائی دنوں میں شہر مزار شریف میں ایک ہی دن میں پانچ ہزار شیعوں کا قتل عام کیا۔

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: طالبان کو حکومت کس نے دی اور پاکستان کے دینی مدارس میں ان کی تربیت کر کے افغانستان کی عوام پر انہیں کس نے مسلط کیا؟

حوزه علمیه قم کے اس استاد نے مزید کہا: طالبان کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گرد گروہ داعش کو تشکیل دیا۔ اس گروہ نے بہت سارے بے گناہ افراد کا وحشیانہ قتل عام کیا۔

انہوں نے کہا: اب امریکہ اور اس کے اتحادی دنیا کو فریب دینا چاہتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے سپاہ پاسدران انقلاب کو دہشت گرد گروہوں کی لسٹ میں قرار دینے کے امریکی صدر کے احمقانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہمیشہ انقلاب اسلامی کے دفاع میں صف اول میں رہی ہے۔ ایرانی عوام، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور رضاکار فورسز کے آٹھ سالہ جنگ میں ملک کے دفاع میں قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتی اور عراق اور شام کے لوگ داعش کے خلاف سپاہ کی جاں فشانیوں کو کبھی بھلا نہیں سکتے

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آج امریکا کو دنیا بھر میں ذلیل و خوار کر رکھا ہے۔ ایران کی غیور اور انقلابی قوم ہمیشہ کے ساتھ تھی اور ہے۔

انہوں نے کہا:امریکی اب انقلاب اسلامی سے دشمن کی خاطر اسلام کو دہشت گرد دین قرار دیتے ہیں۔ ہماری مسلح افواج کو دہشت گردوں کی لسٹ میں قرار دے دینا بھی ان سے بعید نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .