۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
افغانی سیاست دان

حوزہ/ افغانستان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ نے کہا: امریکہ مسلسل شرارتوں کی تلاش میں رہتا ہے اور مشکلات پیدا کرتا رہتا ہے، لہذا امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا بیوقوفی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ اور سابق صدارتی امیدوار ’لطیف پدارم‘ نے کہا: امریکہ کا مقصد افغانستان اور خطے میں امن و استحکام، آزادی اور انصاف نافذ کرنے کا نہیں ہے اور نہ اس سلسلے میں امریکہ نے کوئی کردار نبھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ مسلسل شرارتوں کی تلاش میں ہے اور مشکلات پیدا کر رہا ہے، لہذا امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا بیوقوفی ہے۔

اس افغانی سیاست دان نے پہلے بھی کہا تھا کہ افغانستان میں دوبارہ امریکہ کی موجودگی اس ملک کے عوام کے لیے نقصان دہ ہو گی۔

افغانستان میں امریکہ کی 20 سالہ جنگ، جمہوریت اور عوام کی آزادی کے جھوٹے نعرے سے شروع ہوئی، لیکن اس جنگ نے اس ملک کی عوام کے لیے صرف تباہی، عدم تحفظ اور وسیع پیمانے پر غربت ہی لائی جس کی شاہد آج پوری دنیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .