۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ڈاکٹر عبدالغفور راشد

حوزہ/ عالمی برادری اور امریکی عوام حکومت سے افغان جنگ بارے سوال کررہے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ 20 سال تک جاری رہنے والی جنگ کو عالمی برادری سے چھپا نہیں سکتا۔ہر ذی شعور شخص جانتا ہے کہ امریکہ نے جھوٹے دعوے کی بنیاد پر افغانستان کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے امریکی سینیٹ میں افغانستان کے حوالے سے پیش کیے گئے مسودہ قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی ناکامی اور نااہلی کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمیشہ تعاون کیا ۔ مگر افغانستان میں جنگ کی ناکامی اور فوجی انخلا کے بعد جو بائیڈن حکومت امریکی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے قانون سازی کروانا چاہتی ہے۔کیونکہ عالمی برادری اور امریکی عوام حکومت سے افغان جنگ بارے سوال کررہے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ 20 سال تک جاری رہنے والی جنگ کو عالمی برادری سے چھپا نہیں سکتا۔ہر ذی شعور شخص جانتا ہے کہ امریکہ نے جھوٹے دعوے کی بنیاد پر افغانستان کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ۔ہزاروں بے گناہ شہریوں کو شہید کیا اور اپنے فوجی بھی ہلاک کروائے مگر اسے حاصل کچھ نہیں ہوا۔ طالبان نے اپنی شرائط پر فوجی انخلاپر آمادگی کا اظہار کیا۔

ذیلی تنظیموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے واضح کیا کہ نائن الیون کا واقعہ پاکستان نے کروایا اور نہ ہی امریکہ کو افغانستان پر حملے کی دعوت دی ۔حالانکہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات کو قرار دیا ۔

انہوں نے کہا طالبان سے قطر میں ہونے والے طویل مذاکرات کے نتیجے میں امریکی فوج نے اپنی جان بچائی ہے اور افغانستان سے بحفاظت انخلا کا معاہدہ کیا، مگر افسوس امریکہ کو مزید نقصان سے بچانے میں مدد دینے اور پرامن پاکستان پر امریکی انتظامیہ جھوٹے الزامات عائد کر کے اپنے عوام کو مزیدبے وقوف نہیں بناسکتی کیونکہ لوگ امریکی سی آئی اے کا مزید جھوٹ ماننے کو تیارنہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .