حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مزاحمتی تنظیم "کتائب سید الشہداء" کے سیکرٹری جنرل ابو الاء الولائی نے ممکنہ علاقائی جنگ کے تناظر میں امریکہ کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ بھڑکی تو ہمارے سینکڑوں فدائی مجاہدین میدان میں اتریں گے اور امریکہ کو ایک بار پھر ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، جیسا کہ وہ ماضی میں عراق سے شکست کھا کر نکل چکا ہے۔
ابو الاء الولائی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی مشرق وسطیٰ میں امریکی موجودگی اور اس کے تمام مقامی ایجنٹوں کا خاتمہ ہو جائے گا، اور وہ حکومتیں جو امریکی حمایت پر قائم ہیں، زمیں بوس ہو جائیں گی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بالآخر یہ معرکہ "جبهہ مقاومت" کے حق میں ختم ہوگا، اور کامیابی اللہ اور اس کے وفادار بندوں کا مقدر بنے گی۔









آپ کا تبصرہ