جمعرات 3 اپریل 2025 - 13:11
ہم ایران کے ساتھ اور امریکہ کے خلاف کھڑے ہیں: ابو آلاء الولائی

حوزہ/ عراق کی سید الشہداء بٹالین کے سیکریٹری جنرل، ابو آلاء الولائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ حق اور باطل کی جنگ میں غیرجانبداری جائز نہیں، اور جب بھی ضرورت پڑی، وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی سید الشہداء بٹالین کے سیکریٹری جنرل، ابو آلاء الولائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ حق اور باطل کی جنگ میں غیرجانبداری جائز نہیں، اور جب بھی ضرورت پڑی، وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے آج بروز جمعرات 3 اپریل 2025 کو جاری اپنے بیان میں ایران کی امریکہ کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

ابو آلاء الولائی نے حق و باطل کے تاریخی معرکوں کا حوالہ دیتے ہوئے حضرت موسیٰ (ع) اور فرعون، نیز رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوجہل کے درمیان تصادم کا ذکر کیا، اور اس کا موازنہ ایران اور امریکہ کے موجودہ تنازع سے کیا۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ ہر حال میں ایران کے ساتھ کھڑے رہیں گے، اور اسے اپنے اصولوں کا حصہ قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا: "جس طرح ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوئے، اسی طرح جب بھی ضرورت پیش آئے گی، ایران کی حمایت کریں گے، کیونکہ ہمارے اصول اٹل ہیں۔"

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے خدا کو گواہ بنا کر کہا کہ وہ ہمیشہ حق کے راستے پر ڈٹے رہیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha