حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے داعش دہشتگردوں کے خلاف عراقی مزاحمت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کو دونوں اقوام کے درمیان گہرے تعلقات کے طور پر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان تعلقات گہرے اور نظریاتی ہیں۔یہ بات علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے بدھ کے روز عراقی اسپیکر "الحلبوسی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ عراق اور ایران کی دو اقوام کے درمیان ایک گہرا ، مہذب ، مواصلاتی اور نظریاتی تعلقات قائم ہیں جس نے دونوں اقوام کو متحد کیا اور بہت سے لوگوں نے ان تعلقات کو متزلزل کرنے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہے۔
علامہ رئیسی نے داعش دہشتگردوں کے خلاف عراقی مزاحمت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے خونی امتزاج کو اس بیان کی تصدیق سمجھا۔
عراقی اسپیکر نے ایران مخالف امریکی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے بار بار ایران پر غیر قانونی اور جابرانہ پابندیوں کے دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔
![ایران و عراق کے روابط نظریاتی بنیادوں پر استوار ہیں ایران و عراق کے روابط نظریاتی بنیادوں پر استوار ہیں](https://media.hawzahnews.com/d/2021/02/12/4/1097436.jpg)
حوزہ/ ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے داعش دہشتگردوں کے خلاف عراقی مزاحمت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کو دونوں اقوام کے درمیان گہرے تعلقات کے طور پر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان تعلقات گہرے اور نظریاتی ہیں۔
-
نُجَباء عراق کے سینئر رکن کا انتباہ:
اسرائیل کے ایران پر حملے کی صورت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے
حوزہ/ نُجَباء عراق کے سینئر رکن شیخ علی الاسدی نے اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملے کو "کمزور" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ امریکہ نے اسرائیل…
-
کربلائے معلی میں وزرائے علوم کی موجودگی میں "ہفتہ علم عراق و ایران" منایا گیا
حوزہ/ عراق اور ایران کے درمیان علمی اور ٹیکنالوجی تعاون کو مضبوط کرنے کے مقصد سے کربلائے معلی میں "ہفتۂ علم" نامی تقریب کا آغاز ہوا۔ یہ تقریب علم اور ٹیکنالوجی…
-
حجۃ الاسلام رئیسی کا لائیو ٹی وی انٹرویو:
عوام کی جان اور مال اسلامی جمہوریہ کی سرخ لکیر ہے، فساد کو تنقید یا احتجاج نہیں کہتے
حوزہ/ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بدامنی تنقید اور احتجاج سے مختلف ہے کہا: امریکہ کہ جہاں 2015 سے ہر سال ایک ہزار سے زیادہ لوگ پولیس کے ہاتھوں…
آپ کا تبصرہ