۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
« ایران و عراق کی مشترک میراث » کے زیرعنوان نمائش

حوزہ/ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ عشرہ فجر کی تقریبات کے موقع پر تہران کے قومی ملک میوزیم کی پیکچر گیلری میں ایران اور عراق کی مشترک میراث کے زیرعنوان ایک نمائش کا اہتمام کیا گيا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران و عراق کی مشترکہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی میراث کے موضوع پر منتخب چھپے ہوئے پوسٹروں کی ایک نمائش "ملک قومی میوزیم کی پیکچرگیلری میں لگائی گئی ہے۔ اس نمائش کا اہتمام  مشترکہ طور پر خود ملک میوزیم اور"مجمع ذخائر اسلامی اور موسسہ تاریخ علم و تہذیب و تمدن (قم ۔ ایران)" کی کاوشوں سے عشرۂ فجر کے دوران شائقین کے لئے کیا گيا ہے   
ظہور اسلام سے  قبل اور بعد کے ادوار کے دونوں ملکوں کے سکّے اور سیاسی، اجتماعی اور اقتصادی  تبادلوں کے تاریخی نقشے نیز ایران و عراق کے مشترکہ خطاطی  نسخے جو گنجینۂ ملک اور اسی طرح ایوان مدائن اور مقدس روضوں جیسی تاریخی اور مذہبی عمارتوں کے  پوسٹر اس نمائش میں لگائے گئے ہیں۔ ان سب سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان سیکڑوں برس  سے آج تک مشترکہ تہذیب و تمدن پر مبنی رشتے قائم رہے ہیں ۔
نہج البلاغہ کا ایک قلمی نسخہ سن  493 ہجری میں حسین بن محمد حسینی شیرازی کے ذریعے لکھا گیا تھا۔ اسی طرح "نجاۃ العباد فی یوم  المعاد " کا ایک نسخہ شیخ مرتضی انصاری کے دستخط اور مہر کے ساتھ ہے۔ اس کے علاوہ  " لاغانی" کا ایک قلمی نسخہ ہے جسے ابوالفرج اصفہانی نے لکھا ہے ، یہ قدیم عربی ادب کا اہم ترین انسائکلوپیڈیا مانا جاتا ہے ۔ یہ نسخہ بھی گنجینہ ملک میں رکھا ہوا ہے۔
امام علی رضا علیہ السلام کی ولی عہدی کے موقع پر جاری ہونے والا سکہ ، ہلاکو ایلخان منگول کا دینار کا سکہ جو 656 ہجری قمری میں ڈھالا گیا تھا اور ساسانی عرب کا سکہ ، یہ سب ایران و عراق کے مشترکہ تاریخی نمونے ہیں جو ملک قومی میوزیم میں رکھے ہوئے ہیں ۔
اسی طرح " چھوٹے راوی ، عظیم انقلاب " کے زیرعنوان  ملک قومی میوزیم کے اپنے انسٹا گرام پیج پر ایک آن لائن نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے  جس میں انیس سو اناسی عیسوی میں ایران میں آنے والے اسلامی انقلاب سے متعلق ایرانی عوام کی دلچسپ  یادوں   کو یادگاری ٹکٹوں  کے ذریعے پیش کیا گیا ہے ۔ یہ ٹکٹ بھی گنجینہ ملک میں نمائش کے لیۓ رکھے ہوئے ہیں ۔
اس آن لائن نمائش میں وہ ٹکٹ بھی دیکھے جاسکتے ہیں جن پر امام خمینی رحمت اللہ کی تصاویر ، گل لالہ اور پرچم ایران چھپا ہوا ہے ۔ اسی طرح " اللہ اکبر"، "سلام بر روح خدا" جیسی عبارتیں ہیں اور ایسے ٹکٹ بھی ہیں جن پر "انا فتحنا لک فتحا مبیینا" ، " ان تنصر اللہ  ینصرکم " ، " والفجر و لیال العشر"، " اذا جاء نصراللہ  والفتح " اور " نصر من اللہ و فتح قریب " جیسی آیتیں دکھائی پڑتی ہیں ۔
اسلامی و ایرانی تہذیب و ثقافت میں دلچسپی رکھنے والے حضرات اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ اور جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا  کے یوم ولادت کے جشن کے موقع پر ملک قومی لائبریری اور میوزیم  کو اس ادارے کی سائٹ اور انسٹا گرام پیج پر دیکھ سکتے ہیں ۔ ویب سائٹ کا پتہ ہے :
malekmuseum.org . www
لائبریری اور میوزیم دونوں کو حاج حسین آقا ملک نے سن 1936 میں امام رضا علیہ السلام کے حرم کے لیۓ وقف کیا تھا۔ یہ دونوں مقامات تعطیلات کے علاوہ روزانہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ڈھائی بجے دن تک دیکھنے والوں کے لئے کھلے رہتے ہیں ۔ البتہ آج کل کورونا کی وجہ سے ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ لوگوں کو میوزیم میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے  

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .