حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے ایک پیغام میں حجت الاسلام والمسلمین استاد شیخ حسین انصاریان سے ان کے بھتیجے مشہور ایرانی فٹبالر علی انصاریان کی المناک رحلت پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔
تعزیت نامے کا متن مندرجہ ذیل ہے:
حضرت حجت الاسلام والمسلمین آقائےالحاج شیخ حسین انصاریان «دام توفیقه»
سلام علیکم بماصبرتم
جناب عالی کے معزز بھتیجے کے المناک فقدان پر آپ اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ،اللہ تعالٰی سے مرحوم و مغفور کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔
علی رضا اعرافی
سربراہ حوزہ ہائے علمیہ ایران