۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله مکارم شیرازی

حوزہ/ آیت اللہ نظری کی رحلت پر آیت اللہ مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ عبداللہ نظری کی رحلت پر آیت اللہ مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جلیل القدر عالم دین آیت اللہ الحاج شیخ عبداللہ نظری قدس سرہٗ کی رحلت پر دکھ اور افسوس ہوا۔ اس بزرگ عالم دین نے اپنی بابرکت عمر میں اسلام اور مکتب اھل بیت(ع) کی بہت زیادہ خدمت کی اور انقلابی مسائل میں بھی کبھی کسی خدمت و مدد سے دریغ نہیں کیا۔

خداوند عالم ان کی پاکیزہ روح کو انبیاء اور اولیاء کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر اور بہت زیادہ اجر عطا فرمائے۔

میں اس دردناک مصیبت پر مازندران کے لوگوں، مرحوم کے عقیدت مندوں، دوستوں اور بالخصوص ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

ناصر مکارم شیرازی، قم (ایران)

03 فروری 2021ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .