۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله مکارم شیرازی

حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے حضرت آمنہ (سلام اللہ علیہا) کی شخصیت کے موضوع پر ایک علمی سمینار کے نام دیے گئے اپنے پیغام میں کہا: حضرت آمنہ (سلام اللہ علیہا) عظیم شخصیت کی مالک تھیں کہ جن کے متعلق معاشرہ کچھ نہیں جانتا۔ امید ہے کہ یہ سمینار ان کی شخصیت کے تعارف میں مددگار ثابت ہو گا اور دنیا ان کے اخلاق، افکار اور صفات سے آگاہ ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا کے  علامہ طباطبائی کانفرنس ہال میں حضرت آمنہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے موضوع پر ایک علمی سمینار کی افتتاحی تقریب میں آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

اس پیغام میں آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: یہ سمینار باعث بنے گا کہ اس کا انعقاد کرنے والوں پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر کرم ہو۔

انہوں نے کہا: ضرورت اس امر کی ہے کہ اس عظیم خاتون کی عظمت کو بیان کیا جائے تاکہ دشمن کو اس سے سوء استفادہ کرنے کا موقع نہ ملے۔

اس مرجع تقلید نے کہا: حضرت آمنہ سلام اللہ علیہا بہت اچھی اخلاقی صفات کی مالک تھی اور یہ اخلاقی صفات ان کے یگانۂ روزگار فرزند حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بھی منتقل ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت آمنہ سلام اللہ علیہا بہت عظیم شخصیت کی مالک تھیں کہ جن کے متعلق معاشرہ زیادہ نہیں جانتا ہے۔ امید ہے کہ یہ علمی سمینار ان کی شخصیت کے تعارف کا باعث بنے گا اور دنیا ان کے بہترین اخلاق، افکار اور صفات سے آگاہ ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .