آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی
-
صدرِ مملکت ایران کی آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی سے ملاقات + تصاویر
حوزہ/ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے قم المقدس کے سفر کے دوران آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی سے ملاقات کی ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام؛
مقاومتی پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا
حوزہ / حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے سید مقاومت کی شہادت پر حضرت ولی عصر (عج)، حزب اللہ کے بہادر مجاہدین، لبنان کے غیور عوام، سرافراز علماء اور تمام آزادی پسند مسلمانوں کو تبریک اور تعزیت پیش کی ہے۔
-
آیت اللہ العظمٰی مکارم شیرازی:
ایرانِ اسلامی کے مہمان کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے دشمن کو سخت سے سخت سزا دی جائے
حوزہ / حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے اسماعیل ھنیہ کے بزدلانہ حملے میں قتل اور شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ایران کی مقتدر فوج اور سیکیورٹی فورسز ایران اسلامی کے بے گناہ مہمان کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے دشمن کو سخت سے سخت سزا دیں۔
-
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا آیت اللہ علی نکونام کے انتقال پر تعزیتی پیغام
حوزہ / آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے آیت اللہ علی نکونام گلپایگانی(ره) کے انتقال پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا: حوزہ علمیہ میں ہزاروں طلباء کی تربیت آیت اللہ نیکونام کے نیک کاموں میں سے ایک ہے۔
-
آیت اللہ العظمٰی مکارم شیرازی کی موجودگی میں جشن عید غدیر کا انعقاد
حوزہ / عید سعید غدیر خم کے موقع پر حضرت آیت اللہ العظمٰی مکارم شیرازی کے دفتر میں ایک پروقار جشن منعقد کیا جائے گا۔
-
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی:
جو افراد مسجد مقدس جمکران کے متعلق شبہات ایجاد کرتے ہیں وہ درست نہیں
حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: ہمارے طالب علمی کے زمانے میں مسجد جمکران کی چھوٹی چھوٹی دیواریں ہوا کرتی تھیں لیکن آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ الحمد للہ مسجد مقدس جمکران کی کیا عظمت ہے اور کتنی بڑی تعداد میں زائرین اس مسجد میں حاضر ہوتے ہیں۔
-
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی:
سفاک صہیونی حکومت کی عمر اب ختم ہونے کو ہے
حوزہ / ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے مجاہدین اور فلسطینی جوانوں کے حیران کن اور کامیاب آپریشن "طوفان الأقصی" اور معصوم بچوں، عورتوں اور غزہ کی عوام پر اسرائیلی غیرانسانی حملوں کے بعد بیانیہ جاری کیا ہے۔
-
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا وحدت کانفرنس کے نام پیغام؛
اسلامی مفکرین اور دانشمندوں کو ’’امتِ واحدہ‘‘ تک پہنچنے کی راہ میں قدم بڑھانے چاہئیے
حوزہ / حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے 37ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا: باہمی مشترک اقدار کی تلاش، ان کی تبیین و وضاحت اور مسلمانوں کو ان سے متعارف کرانا اور ان پر عمل کرنے کی دعوت دینا مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور وحدت و تقریت کو جاری رکھنے کا سب سے اہم طریقہ ہے۔
-
حوزہ علمیہ کے سربراہ کی آیت اللہ العظمٰی مکارم شیرازی سے ملاقات:
آیت اللہ مکارم شیرازی کی حوزہ کے نصاب، طلاب کی معیشت اور معاشرے کی ضروریات پر توجہ دینے کی تاکید
حوزہ/ مرجع تقلید نے دینی مدارس کے نصاب کے ارتقاء، طلاب کی معیشت، معاشرے کی ضروریات اور حوزه ہائے علمیه کی ہزار سالہ علمی کامیابیوں کو بیان کرنے پر تاکید فرمائی۔
-
شہر خوئی میں زلزلہ کے متاثرین کے لئے آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کی جانب سے وجوہاتِ شرعیہ سے استفادہ کی اجازت
حوزہ / آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے کہا: مومنین کو اجازت ہے کہ وہ شہر خوئی میں زلزلہ کے متاثرین کی امداد کے لئے ایک ثلث وجوہاتِ شرعیہ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
-
آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:باکسینگ کے جایز ہونے کا حکم
حوزہ؍باکسینگ کے خطرات کے پیش نظر اس کا جایز ہونا مشکل ہے مگر ضرورت کے وقت، ان لوگوں کے لیے جو مقابلوں کے لیے اس کی تیاری کر رہے ہوں۔
-
آیت اللہ العظمی سبحانی کی اہلیہ کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام
حوزہ / آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی کی اہلیہ کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی:
حرم شاہ چراغ (ع) میں بے گناہ زائرین کا خون بہانے والے عنقریب اپنے وحشیانہ جرائم کی سزا پائیں گے
حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے شیراز میں حرم حضرت شاہ چراغ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔
-
مرحوم انصاریان کی رحلت پر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام
حوزہ / خادمِ قرآن کریم اور قدیمی انٹرنیشنل پبلشر محمد تقی انصاریان کی رحلت پر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
حوزہ علمیہ کے سرپرست کی آیت اللہ العظمی مکارم سے ملاقات:
ہمیں مشترکات پر بھروسہ کرنا چاہیے اور اختلافات سے گریز کرنا چاہیے
حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے دین اسلام پر ہونے والے حملوں کے خلاف خاموشی اختیار کو اختلافات پھیلنے کی اصلی وجہ قرار دیا اور کہا: ہم نے کئی سالوں تک اسلام مخالف نظریات کو نظرانداز کیا ہے اور ان کا بھرپور دفاع نہیں کیا لیکن ان سفروں جیسے امور کی وجہ سے ان شاءاللہ اس میں بہت بہتری آئے گی۔
-
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی:
یوم القدس کے موقع پر مسلمانوں کے اتحاد سے سرشار ریلی نے دشمن کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا
حوزہ / دشمن نے جب دیکھا کہ تمام شیعہ اور اہل سنت نے یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کی تو وحشت زدہ ہو گیا اور وہ سمجھ گیا کہ مسلمانوں کے درمیان جدائی ایجاد نہیں کر سکتا۔
-
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی:
آیت اللہ علوی گرگانی کی خالی جگہ کا احساس ہو رہا ہے
حوزہ / آیت اللہ علوی گرگانی کی لوگوں کے درمیان موجودگی کے بہت زیادہ مثبت اثرات تھے اور آج ان کے نہ ہونے کا شدت سے احساس ہورہا ہے۔
-
پاکستان میں دہشت گردی کے واقعہ پر آیت اللہ مکارم شیرازی کا مذمتی بیان
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے پاکستان کے شہر پشاور کی شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے خلاف بیانیہ صادر کر کے اس المناک سانحہ کی شدید مذمت کی ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی:
نماز؛ دین اسلام کا سب سے بڑا امتیاز ہے
حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے کہا: دین اسلام کا سب سے بڑا امتیاز نماز ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی:
آیت اللہ العظمی صافی ہمارے زمانے کے بڑے فقہاء میں سے تھے
حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے آیت اللہ العظمیٰ صافی (رہ) کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: انہوں نے سابق ظالم حکومت کے خلاف جہاد کے علاوہ ایکسپرٹس اسمبلی (مجلس خبرگان)، قانون سازی اور گارڈین کونسل میں اپنی گرانقدر خدمات پیش کر کے اسلام اور انقلاب کی بہت خدمت کی۔
-
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی:
مساجد کو معارفِ اسلامی کے نشر و اشاعت کا مرکز ہونا چاہئے
حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: لوگ مسجد میں تعلیم حاصل کرتے اور پھر دوسروں کو پڑھاتے تھے۔ پس مساجد کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے اور معارف اسلامی ہر عمر کے افراد کے لیئے بیان ہونے چاہئیں۔ مساجد کو اسلامی معارف کے تربیتی مراکز میں تبدیل ہونا چاہیے۔ اس سے ارکانِ انقلاب مستحکم ہوں گے۔
-
کرونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے کے بعد آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا بیان
حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: بعض افراد کہتے ہیں کہ ہم ویکسین نہیں لگوائیں گے چاہے جو کچه بهی ہوجائے حالانکہ یہ اسلام کی منطق کے سراسر خلاف ہےچونکہ انسان کو اپنی صحت و سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیے۔ روایات میں بهی صحت و سلامتی کی حفاظت کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔
-
آیۃ اللہ العظمی مکارم شیرازی کا حالیہ افغان واقعے پر اظہار تشویش:
ہم کب تک تکفیریوں کے ہاتھوں افغان عوام کی نسل کشی کا مشاہدہ کرتے رہیں گے؟
حوزہ/ حضرت آیۃ اللہ مکارم شیرازی نے افغانستان کے شہر قندوز میں نمازیوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے شک یہ خونی واقعہ انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے جس کے خلاف امت مسلمہ اور عالمی برادری کو دوٹوک اور عملی مؤقف اختیار کرنا چاہئے۔
-
رہبر معظم انقلاب کو آیت اللہ العظمی مکارم کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب کے برادر نسبتی کی رحلت پر آیت اللہ العظمی مکارم نے تعزیتی پیغام بھیجا۔
-
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی؛ لوگ میڈیکل عملے کی ہدایات پر عمل کریں
حوزہ/ آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: اس سال ڈاکٹر ڈے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ ڈاکٹرز حضرات اور میڈیکل عملہ ہمہ گیر کرونا وائرس سے برسر پیکار ہیں۔ میں اس دن کی مناسبت سے ایرانی ڈاکٹروں کی خدمات میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا ایثار اور جدوجہد قابل تقدیر ہے۔ بارگاہ خداوندی میں ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعاگو ہوں۔
-
ایرانی چیف جسٹس کی آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی سے ملاقات
حوزہ / اسلامی جمہوری ایران کے چیف جسٹس حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژهای نے آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی سے ملاقات کی ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی:
انتخابات میں انسان کی عقل حاکم ہونی چاہئے
حوزہ/ شیعہ مرجع تقلید نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انتخابات کے بارے میں کچھ کہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں بلکہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ انتخابات کے متعلق انسان کی عقل حاکم ہونی چاہئے۔ یا تو ہمیں مشکلات کے مقابلہ میں سرتسلیم خم کرنا پڑے گا یا ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا اور آزادی و استقلال کے ساتھ ہی اپنے مسائل پر قابو پانا ہو گا"۔
-
اہلبیت (ع) کی تعلیمات اسلامی معاشرے کے بنیادی مسائل کا حل ہیں، آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی
حوزہ/ مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے امام رضا(ع) اور جدید علوم وسائنس کے زیرعنوان منعقدہ نیشنل کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے معاشرے کو اہلبیت علیہم السلام کی تعلمیات پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے
-
اسلامی معاشرہ کو حضرت آمنہ (س) کی عظمت سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی
حوزہ / آیت اللہ مکارم شیرازی نے حضرت آمنہ (سلام اللہ علیہا) کی شخصیت کے موضوع پر ایک علمی سمینار کے نام دیے گئے اپنے پیغام میں کہا: حضرت آمنہ (سلام اللہ علیہا) عظیم شخصیت کی مالک تھیں کہ جن کے متعلق معاشرہ کچھ نہیں جانتا۔ امید ہے کہ یہ سمینار ان کی شخصیت کے تعارف میں مددگار ثابت ہو گا اور دنیا ان کے اخلاق، افکار اور صفات سے آگاہ ہوگی۔
-
اگر عالم بولنے والا نہ ہو تو یہ احتکار علم ہے / اسلام ایسا دین ہے جس کی کوئی سرحد نہیں ہے، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی
حوزہ/ آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے خواہران کے دینی مدارس سے متعلق ۴۲ پروجیکٹس کے سنگ بنیاد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا: اسلام کو سرحدوں میں محدود نہیں کیا جاسکتا ہے اور روزبروز اسلام کی جانب توجہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔