بدھ 18 جون 2025 - 21:00
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کی رہبر معظم انقلاب کی توہین پر شدید مذمت

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے کہا: رہبر معظم کا وجود تشیع بلکہ امت اسلامی کے محافظ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم اس مسئلہ میں بہت حساس ہیں اور کوئی بھی باشعور مسلمان رہبر معظم انقلاب کو دھمکی دی جانا برداشت نہیں کر سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے صہیونی جارحیت اور رہبر معظم انقلاب کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جس کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّیٰ لَا تَکُونَ فِتْنَةٌ»

وطن عزیز ایران پر چند روز سے صہیونی جارحیت جاری ہے جس میں کئی بے گناہ خواتین اور معصوم بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔

ایرانی قوم اپنی پوری وحدت و یکجہتی اور خدا کی نصرت پر یقین کے ساتھ رہبر معظم انقلاب کی مکمل حامی اور مطیع ہے اور تمام جزوی مسائل کو اسرائیل کی نابودی تک برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جیسا کہ قرآن کریم میں ہے تو وہ کبھی امید کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں: «إِنْ تَکُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ یَأْلَمُونَ کَمَا تَأْلَمُونَ وَتَرْجُونَ مِنَ اللَّهِ مَا لَا یَرْجُونَ» اگر تم بےآرام ہوتے ہو تو جس طرح تم بےآرام ہوتے ہو اسی طرح وہ بھی بےآرام ہوتے ہیں اور تم خدا سے ایسی ایسی امیدیں رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھ سکتے اور خدا سب کچھ جانتا اور (بڑی) حکمت والا ہے ۔ (سوره نساء (آیه ۱۰۴)

یہاں چند نکات کو ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں:

1۔ رہبر معظم کا وجود تشیع بلکہ امت اسلامی کے محافظ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم اس مسئلہ میں بہت حساس ہیں اور کوئی بھی باشعور مسلمان رہبر معظم انقلاب کو دھمکی دی جانا برداشت نہیں کر سکتا۔ لہذا تمام عالم اسلام کے لئے ضروری ہے کہ وہ تاحدالامکان رہبر معظم کی مکمل حمایت اور ان کی توہین کی مذمت کریں تاکہ سب کو پتا چلے کہ ان دنیا بھر کی قومیں ان کے مقابلے میں کھڑی ہیں۔

2۔ ہماری فورسز جیسا کہ اب تک دشمن کا ڈٹ کر مقابل کر رہی ہیں اور دشمنوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ان شاء اللہ آئندہ بھی دشمن کو ایسا سرپرائز دیں گے تاکہ وہ کبھی افکار اور دھمکیوں کا سوچ بھی نہ سکے۔

3۔ یقینا جو چیز تمام میدانوں میں غالبا ہے وہ لوگوں اور مجاہدین کا ایمان راسخ ہے لہذا تمام لوگ اور مومنین این سخت شرائط میں خداوند متعال سے انفرادی اور اجتماعی صورت میں دعا کریں اور معصومین (ع) سے توسل کریں کہ وہ مسلمانوں اور مجاہدین کی نصرت کرے چونکہ دشمن چاہے کتنا ہی مضبوط کیوں نہ ہو لیکن «یَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَیْدِیهِمْ».

والسلام علیکم و رحمة الله

قم ـ ناصر مکارم شیرازی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha