حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع علماء و خطباء ممبئی نے ایک بیان میں، شیطان بزرگ امریکہ اور غاصب اسرائیل کی رہبرِ انقلابِ اسلامی کی شان میں گستاخی کو ان خبیثوں کی واضح ناکامی کی دلیل قرار دیا ہے۔
مجتمع علماء و خطباء ممبئی کے بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَأُخْرَىٰ تُحِبُّونَهَا ۖ نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ
اور ایک چیز اور بھی جسے تم پسند کرتے ہو کہ اللہ کی طرف سے مدد اور فتح قریب ہے اور آپ مومنین کو بشارت دے دیجئے۔ (صف، ۱۳)
وقت کا یزید اور ہٹلر ِزمان نیتن یاہو اور اسرائیل نے عالم اسلام اور انسانیت کے قتل عام سے صرف ہاتھ ہی نہیں بلکہ پورے وجود کو خون سے رنگین کر لیا اور بچوں اور عورتوں حتی مریضوں تک کو اپنا نشانہ بنایا۔
امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے رہبر معظم کی شان میں گستاخی کر کے ان دونوں نے جہاں ایک طرف اپنے جاھلانہ مزاج اور پستی کا ثبوت دیا وہیں دوسری طرف یہ بھی ثابت کر دیا کہ ان کی یہ بوکھلاہٹ ان کی واضح ناکامی کی دلیل ہے۔
رہبر معظم دوسروں کی طرح سے میڈیا اور ظلم و استبداد کے ذریعہ بنے ہوے لیڈر نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا کے بہت سارے انسانوں کے دلوں پر حکومت کرنے والے رہبر ہیں۔
عدل و انصاف کو دنیا میں رائج کرنے کی بھرپور کوشش کرنے والے رہبر ہیں۔
اور انسانیت کی اصلاح کر کے اس کو کمال تک پہچانے والے رہبر ہیں۔ اسی لئے ان کے چاہنے والے صرف ایران میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہیں، اور صرف مسلمانوں میں ہی نہیں بلکہ ہر مذہب میں ہیں۔
مجتمع علماء و خطباء امریکہ اور اسرائیل کی اس حرکت کی مذمت کرتا ہے اور اپنے ملک عزیز اور اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ اس مسلسل ہو رہے ظلم کو روکنے کی بھر پور کوشش کریں۔
اور امریکہ اور اسرائیل کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ظلم کبھی کامیاب نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کا نصیب صرف بربادی ہے اور حق کو کامیابی کوئی روک نہیں سکتا ہے۔
والسّلام
مجتمع علماء و خطباء، ممبئی









آپ کا تبصرہ