اتوار 22 جون 2025 - 07:39
امت اسلامی اپنے عظیم رہبر کی ذرہ برابر توہین بھی برداشت نہیں کرے گی

حوزہ / امت اسلامی اپنے نورانی، شجاع، استکبار ستیز اور صہیونیت مخالف رہبر کی معمولی سی توہین بھی برداشت نہیں کرے گی اور اس کا سخت ترین جواب دے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمعِ ہم‌آہنگی پیروان امام و رہبری صوبہ قم کی جانب سے امریکی صدر کی طرف سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شان میں گستاخی کی مذمت میں جاری کردہ بیان کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«إِنَّ‌اللَّهَ یُدَافِعُ عَنِ‌الَّذِینَ آمَنُوا إِنَّ اللَّهَ لا یُحِبُّ کُلَّ خَوَّانٍ کَفُورٍ» (سورہ حج، آیہ ۳۸)

صہیونی ظالم و سفاک حکومت کی طرف سے ہمارے عزیز اسلامی وطن پر وحشیانہ جارحیت جو شیطان بزرگ امریکہ کے تعاون اور حمایت سے انجام پائی، کے بعد اب امریکہ کا بدنام صدر اپنی حماقت کی وجہ سے گستاخانہ اور خباثت آمیز کلمات کے ذریعے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور عالم اسلام کے عظیم مرجع حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ‌ای (مدظله‌العالی) کی جان کو دھمکیاں دے رہا ہے اور استکبار کا چہرہ پہلے سے زیادہ بے نقاب کر رہا ہے۔

امریکہ کا مسخرہ صفت صدر امت اسلامی کے شجاع اور مقتدر رہبر کو جو امت کا محافظ اور ملک و دین کی عزت اور استقلال کا محور ہے، قتل کی دھمکیاں دیتا ہے حالانکہ وہ نہیں جانتا کہ اس طرح کی دہشت گردانہ اور خبیثانہ دھمکیاں اس کے اور تاریخ کے دوسرے مجرموں کے لیے کس قدر عبرتناک انجام کا سبب بنیں گی۔

امریکی صدر جو اپنی بدمعاشی کے ساتھ اس حکیم و فرزانہ رہبر کو قتل اور شکست تسلیم کرنے کی دھمکی دیتا ہے وہ اس عظیم رہبر کا سامنا کرنے میں مکمل طور پر عاجز ہو چکا ہے۔

یہ وہی رہبر ہیں جنہیں ایران کے شریف اور انقلابی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور جو علمی و اجتہادی مقام، اسلامی اقوام کی خیرخواہی اور عالمی سطح پر احترام و محبوبیت کے حامل ہیں اور اسلامی دنیا کے دانشوروں اور دلسوزوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای (دامت برکاته) نے نوجوانان اسلام خصوصاً مشرق وسطیٰ کے جوانوں کے درمیان بے پناہ مقبولیت کے ذریعے اسلامی مزاحمتی محاذ کو جوانوں کی غیرت اور حماسی روح کو منظم کیا اور یہی بات عالمی استکبار کی اس شخصیت سے شدید دشمنی کی بڑی وجہ بھی ہے۔

مجمعِ ہم‌آہنگی پیروان امام و رہبری صوبہ قم مراجع عظام، اہل فکر و قلم اور اسلامی دنیا کے دانشوروں کے ساتھ مل کر امریکہ کے فاسد صدر کی اس قبیح توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتا ہے کہ امت اسلامی اپنے نورانی، شجاع، استکبار ستیز اور صہیونیت مخالف رہبر کی معمولی سی توہین بھی ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور اس کا سخت ترین اور محکم جواب دے گی۔

دشمن جان لیں کہ یہ توہین امت اسلامی سے اعلان جنگ ہے اور یہ آگ ایسی شعلہ ور ہوگی جو سب مجرموں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

مجمعِ ہم‌آہنگی پیروان امام و رہبری صوبہ قم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha