جمعہ 20 جون 2025 - 03:16
رہبر معظم انقلاب کی توہین تمام مسلمانوں کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف

حوزہ/ دشمن یاد رکھیں کہ اگر مراجعِ کرام جہاد کا اعلان کریں، تو مسلمانوں پر تمہارے خلاف قیام واجب ہو جائے گا، اور وہ دنیا بھر میں تمہارے مفادات کو تباہ کرکے تمہاری زندگی کو تاریکی میں بدل دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ کے حوزہ علمیہ کے علماء اور طلاب کی نمائندہ مجلس (مجمع نمایندگان طلاب و فضلای حوزه علمیہ قم) کی جانب سے ولی فقیہ اور شیعہ مرجعیت کی حمایت میں ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جسکا اردو ترجمہ درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا إِذَا لَقِیتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْکُرُوا اللَّهَ کَثِیرًا لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ». سوره انفال آیه 45

اے ایمان والو! جب تم کسی گروہ (دشمن) سے نبردآزما ہو، تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو، تاکہ کامیاب ہو جاؤ۔

اس وقت جبکہ دشمن، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ہاتھوں میدانِ جنگ میں ناکام و نامراد ہو چکا ہے، وہ اپنی بزدلی اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادیوں، رہائشی علاقوں، بے گناہ عوام اور ان مراکز پر حملے کر رہا ہے جنہیں بین الاقوامی قوانین کے مطابق تحفظ حاصل ہے، جیسے کہ ایران ریڈیو مراکز وغیرہ۔

افسوس کہ صہیونی رژیم تمام اخلاقی و قانونی حدود کو پامال کر چکی ہے اور امریکہ کی نیابت میں خطے کو جنگ کی آگ میں جھونک رہی ہے، جب کہ امریکہ اور مغربی طاقتیں اس جارحیت پر خاموشی کی بجائے، حمایت اور تحسین کے کلمات ادا کر رہی ہیں۔

اس سب سے بڑھ کر افسوسناک امر یہ ہے کہ عالمی صہیونیت اور ٹرمپ جیسے جواری اور فتنہ پرور عناصر، اسلامی دنیا کے رہبر، دین کے عالمی پرچم بردار، اور ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کے خلاف گندی زبان استعمال کر رہا ہے۔

یہ اہانت آمیز لہجہ اور بے ہودہ بیانات، امریکہ اور اس کے کتے اسرائیل کی عکاسی کر رہا ہے۔ ان شاء اللہ، آنے والے گھنٹوں میں ان دھمکیوں کا جواب بھرپور اور مؤثر آپریشنز کے ذریعے دیا جائے گا۔

دشمنوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اگر مراجع عظام جہاد کا حکم صادر کریں تو مسلمانوں پر تمہارے خلاف قیام واجب ہو جائے گا، اور تمہارے عالمی مفادات تباہ کر دیے جائیں گے۔

ہم اسلامی تعلیمات اور نبی کریم (ص) کی سیرت کی روشنی میں، اسلامی ممالک کے حکمرانوں، دینی مراکز، عالمی علما، مؤثر بین الاقوامی اداروں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور تمام آزاد ضمیر انسانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دشمنِ دین کے مقابلے میں یکجہتی اور وحدت کا مظاہرہ کریں، اور امت مسلمہ کی صفوں کو مضبوط بنائیں۔

دنیا یہ جان لے: ہمارے جان و مال، ہمارے اہل و عیال، سب نائب امام زمانہ حضرت مہدی آل محمد (عج) پر قربان!

مجمع نمایندگان طلاب و فضلای حوزه علمیه قم

وَإِنَّ عَلَیکُم لَحافِظینَ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha