جمعہ 20 جون 2025 - 16:26
جنرل محمد کرمی برّی فورس کے نئے کمانڈر مقرر

حوزہ/رہبرِ انقلابِ اسلامی کے حکم سے جنرل محمد کرمی سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی برّی فورسز کے نئے کمانڈر منتخب ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے حکم نامے کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بریگیڈئیر جنرل محمد کرمی

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر انچیف کی تجویز پر، آپ کی صلاحیت اور قابلِ قدر تجربات کے پیشِ نظر جناب عالی کو سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی برّی فورسز کے کمانڈر منصوب کرتا ہوں۔

امید ہے کہ آپ تمام شعبوں میں روز افزوں، ہمہ گیر صلاحیت اور آمادگی و تیاری کے ساتھ کارکنوں کی معنوی بنیادوں بصیرت و تقویٰ کی تقویت کرکے انقلابِ اسلامی کی عظیم برّی فوج کی تیاری پر کوششیں مرکوز کریں گے۔

میں ساتھ ہی سپاہ برّی فوج کی کمان کے دوران مؤثر اور قابلِ قدر خدمات انجام دینے پر جنرل پاکپور کی قدردانی اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خداوند عالم سے آپ کے لیے اور آپ کے معاونین کے لیے توفیقات کا طالب ہوں۔

سید علی خامنہ ای

18 جون 2025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha