جمعہ 20 جون 2025 - 12:57
جنگ میں غیر جانبدار نہیں، بلکہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، حزب اللہ لبنان

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل سے خطے کے تمام لوگوں اور دنیا بھر کے آزادی پسند لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور خطے کے ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل سے خطے کے تمام لوگوں اور دنیا بھر کے آزادی پسند لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور خطے کے ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام آزادی پسندوں، مظلوموں، مذہبی اسکالروں اور حق اور انصاف پر یقین رکھنے والوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان عالمی جارحیت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور ایران کی حمایت کا اظہار کریں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ طاغوت امریکہ اور مجرم اسرائیل کبھی بھی ایران اور سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کو شکست نہیں دے سکیں گے، کیونکہ یہ لوگ صبر و استقامت والے اور مضبوط ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha