جمعرات 19 جون 2025 - 12:24
رہبران الٰہی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوتے، آیت اللہ سعیدی

حوزہ/حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے فدائیان ولایت اور مدافعان وطن کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبران الٰہی، نہ ماضی میں کسی دھمکی سے خوفزدہ ہوئے اور نہ آج خوفزدہ ہیں اور نہ ہی آئندہ خوفزدہ ہوں گے، کیونکہ ان کا خدائی وعدوں پر مکمل ایمان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم المقدسہ میں ایک عظیم الشان اجتماع، ”فدائیان ولایت اور مدافعین وطن“ کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں ہزاروں فرزندانِ توحید نے شرکت کی اور ولایت و وطن سے تجدیدِ عہد کیا۔

رہبران الٰہی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوتے، آیت اللہ سعیدی

آیت اللہ سعیدی نے اس عظیم الشان اجتماع کو ولی امر مسلمین سے تجدیدِ بیعت قرار دیا اور کہا کہ امریکی شخصیت سے عاری، منفور اور متکبر صدر کا دنیائے اسلام کے عظیم الشان مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمٰی امام سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ کے خلاف شیطانی اور شرارت پر مشتمل بیان نے امت مسلمہ کے غم و غصّے میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استکبار اور صیہونیوں کی یاوہ گوئی ان کی کمزوری اور شکست کی نشانی ہے، جبکہ یہ یاوہ گوئی مجاہدین اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی واضح کامیابی کی دلیل ہے۔

رہبران الٰہی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوتے، آیت اللہ سعیدی

آیت اللہ سعیدی نے مزید کہا کہ اس من گھڑت بیان نے ایک مرتبہ پھر امریکی استکبار کی جاہلیت اور شرارت کو واضح کردیا۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ کے متولی نے کہا کہ رہبران الٰہی، نہ ماضی میں کسی دھمکی سے خوفزدہ ہوئے اور نہ آج خوفزدہ ہیں اور نہ ہی آئندہ خوفزدہ ہوں گے، کیونکہ ان کا خدائی وعدوں پر مکمل ایمان ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha