جمعرات 19 جون 2025 - 09:57
امریکی مختلف شہروں میں ایران کی حمایت میں مظاہرے

حوزہ/امریکہ کے مختلف شہروں بشمول نیویارک اور لس اینجلس میں جنگ کی مخالفت اور اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے خلاف مظاہرے کیے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے مختلف شہروں بشمول نیویارک اور لس اینجلس میں جنگ کی مخالفت اور اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے خلاف مظاہرے کیے گئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، نیویارک میں امریکی شہریوں نے ایک مظاہرے میں، صیہونی ریاست کی غزہ میں جاری جارحیت اور ایران کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

اطلاع کے مطابق، لس اینجلس اور دیگر شہروں میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اسرائیل کی غزہ اور ایران پر جارحیت کی شدت سے مذمت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے بھی امریکہ کی جنگ میں ممکنہ مداخلت پر احتجاج کیا ہے۔

واضح رہے اسرائیل کی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف گزشتہ ہفتے سے جاری جارحیت کی مختلف ممالک نے کھل کر مذمت کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha