جمعہ 27 جون 2025 - 13:19
نیویارک میں تاریخی کامیابی؛ ایک شیعہ اثنا عشری نیویارک کا میئر منتخب

حوزہ / ظہران ممدانی، ہندوستانی-یوگنڈا نژاد مسلمان شیعہ، آج صبح نیویارک کے میئر کے طور پر منتخب ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ تاریخی کامیابی امریکہ کی سیاسی دنیا میں شیعیان اہل بیتؑ کی نمایاں موجودگی کی عکاسی کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ظہران ممدانی، جو نیویارک کی اسٹیٹ اسمبلی میں کوئینز کے نمائندہ ہیں، نے ڈیموکریٹ پارٹی کے سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی ہے۔

انہوں نے 43 فیصد ووٹ حاصل کیے اور برنی سینڈرز و الیگزینڈریا اوکاسیو-کورتز جیسے چہروں کی حمایت سے بائیں بازو اور اقلیتوں کے ابھرتے ہوئے کردار کی علامت بن گئے ہیں۔

نئے میئر کے بقول ان کا محور عوامی ضروریات جیسے روزگار، رہائش، مفت تعلیم اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل کا حل ہے۔

ممدانی نے نوجوانوں اور سوشل میڈیا کے سہارے نیویارک کی سیاست میں امید اور تبدیلی کی لہر پیدا کی ہے۔

یہ کامیابی عالمی سیاست میں شیعہ مسلمانوں کے مقام کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha