حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مراجعت صرف سیاسی منصب نہی ہے بلکہ امت مسلمہ کے ضمیر کی بیداری کی علامت ہے فرعونِ عصر ڈونلڈ ٹرمپ جان لے کہ ولی امرالمسلمین، آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دنیا بھر کے کروڑوں شیعیانِ حیدرِ کرارؑ کے مرجعِ تقلید اور عقیدت و اطاعت کا مرکز ہیں۔
سینئر رہنما شعبہ خواتین ایم ڈبلیو ایم محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے گزشتہ شب ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف ہرزہ سرائی کی گی اس کی وجہ سے پوری دنیا اور خاص کر امت مسلۂ کے اندر شدید ردعمل پایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کے رہبر معظم پر جان قربان کرنے والے صرف ایران میں ہی نہیں امریکہ سمیت دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کے امریکہ اور اس کے حواریوں کے اثاثے ان کے اپنے ملک میں محفوظ نہیں رہیں گے۔ انہون نے مزید کہا کے ہم امریکہ اور اس کے حواریون کو خبرادر کرتے ہیں کے مراجع کی توہیں خطے میں ایسی آگ لگائے گی جس کو بوجھانا بھی ممکن نہیں ہوگا۔









آپ کا تبصرہ