اتوار 4 مئی 2025 - 08:57
عراق اپنے خطے کے تنازعات میں غیر جانبدار نہیں رہ سکتا

حوزہ/ آیت اللہ سید یاسین موسوی، امام جمعہ بغداد نے خطے کے تنازعات میں غیر جانب داری کے تصور کو ایک فریب قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ عراق کو امریکہ کی بالادستی کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی سروس کے مطابق، آیت اللہ سید یاسین موسوی، امام جمعہ بغداد اور حوزہ علمیہ نجف کے ممتاز استاد نے جیوپولیٹیکل تنازعات میں غیر جانبداری کے فریب سے خبردار کیا اور تاکید کی کہ آج عراق ایک ایسا ملک ہے جو خطے اور دنیا میں اثرانداز اور اثرپذیر دونوں ہے۔ عراق نہ تو اپنے ارد گرد کے ماحول سے الگ رہ سکتا ہے، نہ ہی تنازعہ کے محوروں میں اپنی موجودگی کی ذمہ داری سے دامن بچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: جو شخص امریکہ کے مقابلے میں کھڑا نہیں ہو سکتا، وہ کم از کم خود کو امریکیوں سے زیادہ امریکی نہ بنائے۔

آیت اللہ موسوی نے عالمی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: موجودہ عالمی حالات میں غیر جانبداری کی بات محض ایک وہم و خیال باطل ہے کیونکہ عالمی سیاست کسی بھی ملک کو اپنے گردوپیش کے معاملات سے کنارہ کشی کی اجازت نہیں دیتی۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران سرد جنگ کے خاتمے کے بعد امریکہ کے بطور واحد سپر پاور ابھرنے اور عالمی طاقتوں کے توازن میں تبدیلی کی وضاحت کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔

بغداد کے امام جمعہ نے کہا: ٹرمپ صرف سیاسی غلبے تک محدود نہیں بلکہ دینی امور میں بھی عالمی تسلط کا خواہاں ہے جو مغربی روایت یعنی چرچ اور ریاست کی علیحدگی کے خلاف ہے۔ یہاں تک کہ ٹرمپ خود کو مسیحیوں کا "پاپ" بنانے کا دعویدار بن بیٹھا ہے۔

آیت اللہ موسوی نے جنگ یمن پر گفتگو کرتے ہوئے اسے بنیادی طور پر "یمنی-امریکی" جنگ قرار دیا کیونکہ اس میں یمنی افواج اور امریکہ کے درمیان براہ راست تصادم بڑھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا: اگرچہ یمن اور امریکہ کے درمیان عسکری اور مالی طاقت کا بڑا فرق ہے مگر یمنی حملے امریکی جارحیت کا مؤثر جواب ثابت ہوئے ہیں۔

ایران کے حوالے سے آیت اللہ موسوی نے کہا: ایران اور عراق کے تعلقات صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک گہرا دینی، تاریخی اور سماجی رشتہ رکھتے ہیں جسے کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا: "ہم ایک مرجعیت، ایک عقیدہ اور ایک مشترک مقدر پر ایمان رکھتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha