اتوار 4 مئی 2025 - 21:36
یمن کا بن گوریان ائیرپورٹ پر حملہ؛ بین الاقوامی پروازیں منسوخ

حوزہ/ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف یمنی افواج کی کامیاب کارروائی کے بعد مقبوضہ فلسطین کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے خلاف یمنی افواج کی کامیاب کارروائی کے بعد مقبوضہ فلسطین کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے۔

غاصب اسرائیلی کے 12 ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ جرمن فضائی کمپنی لوفت ھانزا آج تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردے گی۔

عبرانی میڈیا نے بھی تسلیم کیا کہ تل ابیب کے لئے پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا نے بھی مقبوضہ علاقوں کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک ہندوستانی طیارے نے بن گوریان ہوائی اڈے پر اترنے سے پہلے اپنا راستہ تبدیل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ صورتحال یمن کی جانب سے بن گوریان ائیرپورٹ پر کامیاب میزائل حملے کے بعد سامنے آئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha