بدھ 23 اپریل 2025 - 11:23
یمن کے تین صوبوں پر امریکی حملہ

حوزہ/ یمنی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ امریکی فوجی طیاروں نے گزشتہ شب یمن کے تین صوبوں پر حملے کر کے عسکری و غیرعسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ امریکی فوجی طیاروں نے گزشتہ شب یمن کے تین صوبوں پر حملے کر کے عسکری و غیرعسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔

یمنی چینل "المسیرہ" کے مطابق، امریکی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبہ "الحدیدہ" میں بین الاقوامی ائیرپورٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں پر چار مرتبہ بمباری کی۔ اسی طرح صوبہ "تعز" کے ضلع "مقبنہ" میں واقع علاقہ "البرح" اور صوبہ "مأرب" کے ضلع "مجزر" پر بھی تین مرتبہ حملے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق، امریکہ نے 15 مارچ سے صہیونی ریاست سے وابستہ جہازوں کی حمایت کے بہانے یمن پر فضائی حملوں میں شدت اختیار کر لی ہے۔ یمنی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ فوجی تنصیبات کے بجائے رہائشی عمارتوں اور شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جس سے عام شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔

یمنی عوام نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست اور امریکہ کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha