پیر 21 اپریل 2025 - 10:23
یمن پر امریکی حملے میں 12 شہید اور 30 زخمی

حوزہ/ یمن کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ صنعاء کے جنوب میں واقع ایک بازار پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم 12 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں نے اتوار کی شام یمن کے مختلف علاقوں بشمول صنعاء کے جنوب اور مشرقی صوبہ مارب پر بمباری کی۔

یمن کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی جارحیت اور صنعاء کے شعیب علاقے میں فروہ بازار پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد شہید اور 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی ذرائع نے صنعاء کے جنوب میں فروہ علاقے میں رہائشی مکانات اور بازار پر امریکی فضائی حملوں کی ویڈیوز جاری کی ہیں۔

یمن کی وزارت صحت کے مطابق، ریسکیو ٹیمز اب بھی ممکنہ طور پر ملبے میں دبے ہوئے افراد کو تلاش اور بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اسی دوران الجزیرہ نیٹ ورک نے امریکی فوج کے صعدہ صوبے کے حرف سفیان اور سحار علاقوں میں تازہ حملوں کی اطلاعات دی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha