امریکہ
-
شام کی حکومت کے زوال کی بنیادی وجوہات
حوزہ/ یہ کہ کس طرح ایک دہشت گرد گروہ چند دنوں کے اندر شام کے بڑے شہروں پر قبضہ کرکے دمشق کی طرف بڑھ سکتا ہے، ایک حیرت انگیز سوال ہے۔ اس کا جواب صرف وہی لوگ دے سکتے ہیں جو شام کے نظام کے اندرونی ڈھانچے سے واقف ہیں۔
-
مغربی ممالک مشرق وسطیٰ کو تقسیم کرنے کی سازش میں ناکام ہوں گے: امام جمعہ بغداد
حوزہ/ بغداد کے امام جمعہ، آیت اللہ سید یاسین موسوی نے اپنے خطبۂ جمعہ میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور شام میں حالیہ واقعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے مغربی ممالک کی جانب سے "نیا مشرق وسطیٰ" تشکیل دینے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ناکامی سے دوچار ہوں گے۔
-
امام جمعہ زابل:
لبنان میں جنگ بندی حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ کی بڑی کامیابی ہے
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین مجید پوراندخت نے اس ہفتے مصلی المہدی (عج) زابل میں نماز جمعہ کے خطبے دیتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی، مزاحمتی محاذ اور حزب اللہ کی بڑی کامیابی ہے۔ اسرائیل ذلت و رسوائی کے ساتھ لبنان سے پیچھے ہٹ گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی غلامی اور ذلت کو قبول نہیں کرے گا: امام جمعہ قم
حوزہ/ قم المقدسہ کے امام جمعہ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے اپنے خطبہ جمعہ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کے خواہش مند یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایرانی عوام اور اسلامی جمہوریہ دوبارہ امریکہ کی غلامی کو کبھی قبول نہیں کریں گا، امریکہ ایران کو دوبارہ زیر تسلط لانے کا خواب کبھی پورا نہیں کر سکے گا۔
-
سربراہ حزب اللہ لبنان:
رہبرِ انقلاب اور حکومت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں/امریکی اور صیہونی سازش کے خلاف شام کے ساتھ کھڑے ہیں
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ مقاومت نے اللہ کے فضل سے اور اپنی توانائی اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر غاصب صیہونی حکومت پر فتح حاصل کی ہے اور مستقبل میں مزید درخشاں ہوگی۔
-
شام میں تکفیری گروہوں کا حملہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی منظم سازش ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین رحیمی صادق
حوزہ/ مدیر حوزہ علمیہ تہران حجۃ الاسلام والمسلمین رحیمی صادق نے تکفیری گروہوں کی سرگرمیوں کو اسرائیل اور امریکہ کی ایک منظم سازش قرار دیا ہے۔
-
اگر تکفیری شام میں کامیاب ہوگئے تو ایران کو بھی نشانہ بنائیں گے: آیت اللہ اراکی
حوزہ/ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ حرم کی حفاظت کے لیے دوبارہ تیار ہو جائیں کیونکہ اگر تکفیری کامیاب ہو گئے تو یہ خطرہ ایران تک پہنچ جائے گا۔
-
امام جمعہ بغداد:
عراقی عوام کبھی بھی تسلیم نہیں ہوں گے اور دشمنوں کو شکست دیں گے
حوزہ/ آیت اللہ سید یاسین موسوی نے حالیہ واقعات اور امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد عراق کی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
-
یورپ کے مختلف ممالک میں فلسطین کی حمایت میں وسیع مظاہرے
حوزہ/ فلسطین کی حمایت میں یورپ کے کئی شہروں میں مظاہرے منعقد کیے گئے، جن میں مظاہرین نے غزہ اور لبنان میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
-
امریکہ کا ویٹو، یعنی مزید نسل کشی کو بڑھاوا دینا : امام جمعہ همدان
حوزہ/ حجت الاسلام حبیب اللہ شعبانی نے کہا: ایسی صورتحال میں جب ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں اور لاکھوں لوگ غزہ میں بے گھر ہو گئے ہیں، بین الاقوامی تنظیموں کو اقدام کرنا چاہیے۔ یہ ویٹو نسل کشی کے مزید حکم کے مترادف ہے۔
-
ٹرمپ کا منصوبہ "گریٹر اسرائیل" کے قیام پر مبنی ہے: امام جمعہ بغداد
حوزہ/ آیت اللہ موسوی نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کا منصوبہ "گریٹر اسرائیل" کا قیام ہے، اور عرب ممالک بھی اس منصوبے کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں، ٹرمپ کو فلسطینیوں کے حقوق یا امن سے کوئی دلچسپی نہیں؛ ان کا واحد مقصد اسرائیل کے مقاصد کو پورا کرنا ہے۔
-
نیتن یاہو کی ایران مخالف اسٹریٹیجی؛ ناکام سازشوں کی داستان
حوزہ/ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حالیہ دنوں میں ایرانی عوام کے نام دو ویڈیو بیانات جاری کیے ہیں، جن میں اس نے ایران کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایرانی عوام کو اسرائیل کا حامی بننے کی دعوت دی ہے۔ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیانات دراصل ایران کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے، جس کا مقصد ایرانی حکومت کے خلاف بغاوت کو بھڑکانا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ نہ اسرائیل اور نہ ہی امریکہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے خواب کو پورا کر سکتے ہیں۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے جسے نیتن یاہو اور اس کے حامی قبول کرنے سے قاصر ہیں۔
-
مشرق وسطیٰ کی عالمی امور کونسل کے ماہر:
غزہ کی نسل کشی میں امریکہ اور برطانیہ شریک ہیں
حوزہ/مشرق وسطیٰ کی امور کونسل میں خارجہ پالیسی اور سیکورٹی پروگرام کے ڈائریکٹر عادل عبد الغفار نے الجزیرہ سے گفتگو میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ غزہ کی نسل کشی میں اسرائیل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، کہا ہے کہ غزہ کی نسل کشی میں امریکہ اور برطانیہ شریک ہیں۔
-
ٹرمپ کا انتخاب مسلمانوں کے لیے کوئی تبدیلی نہیں لائے گا: امام جمعہ بغداد
حوزہ/ آیت اللہ سید یاسین موسوی کہا کہ امریکہ کے تمام صدور صہیونی حکومت کے مفاد میں کام کرتے ہیں، جیسے بائیڈن نے اسرائیل کو غزہ کو تباہ کرنے اور لبنان پر حملہ کرنے کے لئے مکمل سہولت فراہم کی، اسی طرح ٹرمپ کا انتخاب مسلمانوں اور عربوں کے لئے کسی تبدیلی کا باعث نہیں بنے گا۔
-
لبنان پر جارحیت کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے: علمائے اہلسنت لبنان
حوزہ/ بیروت میں "انجمن اسلامی تبلیغ و گفتگو" کے سربراہ شیخ محمد خضر نے تحریک امت لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ عبداللہ جبری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی اہمیت اور غزہ و لبنان پر صیہونی جارحیت کی مذمت کی گئی۔
-
نُجَباء عراق کے سینئر رکن کا انتباہ:
اسرائیل کے ایران پر حملے کی صورت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے
حوزہ/ نُجَباء عراق کے سینئر رکن شیخ علی الاسدی نے اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملے کو "کمزور" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ امریکہ نے اسرائیل کو عراق کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے تو نُجَباء، امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔
-
دشمن سے ذرا بھی غفلت مسلمانوں کے لیے بڑی مصیبت کا پیش خیمہ بن سکتی ہے: حجت الاسلام فرخ فال
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ کے قائم مقام، حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے کہا کہ دشمنان اسلام کے منظم حملوں کے سامنے ذرا سی بھی نرمی اور غفلت اسلام کو سنگین نقصانات پہنچا سکتی ہے، مؤمنین کو چاہیے کہ قرآن کی روشنی میں استقامت اور دشمن کی چالوں کے خلاف ڈٹ جائیں۔
-
دیربورن کے مسلمان میئر کا بڑا بیان؛ مسلمانوں پر پابندی لگانے والا ہمارا صدر نہیں بن سکتا
حوزہ/ میشیگان کے شہر دیربورن کے مسلمان میئر، عبداللہ حمود، نے گزشتہ روز ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی درخواست کو عوامی طور پر مسترد کر دیا۔ انہوں نے ایکس X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "مسلمانوں پر پابندی" کا منصوبے کا ذمہ دار، ان کے صدر نہیں ہو سکتا۔
-
یوم اللہ (13 آبان) کے موقع پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا بیان:
امریکہ کے خلاف جدوجہد استقامت اور پائیداری کے ساتھ جاری رہنی چاہیے
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے یوم اللہ ۱۳ آبان اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں امام خمینی اور انقلاب اسلامی کے شہداء، خصوصاً ۱۳ آبان ۱۳۵۷ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس دن کی عظمت کو منانے اور امریکہ کے جرائم اور غاصب صیہونی ریاست، کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔
-
ہم جنگ بندی کے معاملے میں امریکہ کی فریب کاریوں میں نہیں آئیں گے: حماس
حوزہ/ حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ بندی کی پیشکش نہ تو جامع تھی اور نہ ہی ان کے مطالبات کے مطابق، اس لیے حماس اس کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے امریکہ کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ملک صرف انتخابی فائدے کے لیے مذاکرات کا استعمال کر رہا ہے۔
-
ایران کی خارجہ پالیسی اور دنیا!
حوزہ/قومی شعار ہی آزاد قوموں کی نظریاتی و خارجہ پالیسی کا مظہر ہوتا ہے"لا شرقی ولا غربی جمہوری اسلامی" کا نعرہ انقلابِ اسلامی ایران کا اولین شعار ہے، آج بھی انقلابِ اسلامی ایران کی تمام خارجہ و داخلہ پالیسی کا محور یہی نعرہ ہے، ایران کا ایک اور بنیادی نعرہ فلسطین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی مخالفت پر مشتمل ہے۔
-
دشمن ہمارے میزائلوں سے زیادہ ہمارے اتحاد سے ڈرتا ہے: حجتالاسلام والمسلمین آقامیری
حوزہ/ خطیب حرم حضرت معصومہ (س) نے کہا کہ دشمن ہمارے میزائلوں سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا ہمارے اتحاد سے ڈرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دشمن لوگوں کے دلوں میں خوف ایجاد کر کے اس اتحاد کو توڑنا چاہتا ہے۔
-
صیہونیت اپنے شیطانی منصوبوں میں ناکام ہوچکی ہے: مولوی راستی
حوزہ/ سنندج کے اہلسنت امام جمعہ، مولوی محمد امین راستی نے کہا کہ صیہونیوں نے پچھلے ایک سال کے دوران بے شمار قتل و غارت اور نسل کشی کے باوجود اپنے کسی بھی منصوبے یا اہداف کو حاصل نہیں کیا ہے، ان کے ریکارڈ میں دہشت گردی اور تشدد کے علاوہ کوئی کامیابی نظر نہیں آتی۔
-
امریکہ کی جنگ بندی کی کوششیں صرف عوام کو فریب دینے کے لیے ہیں: استاد حوزہ علمیہ قم
حوزہ/ حجتالاسلام والمسلمین ولیاللہ لونی نے کہا کہ غاصب اسرائیل امریکی حمایت کے ساتھ خطے میں جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، اور امریکہ کی جنگ بندی کی کوششیں محض عوام کو فریب دینے کے لیے ہیں جو در اصل صیہونی جرائم کو مزید جاری رکھنے لیے کی جا رہی ہیں۔
-
’’وعدہ صادق2‘‘ آپریشن نے مغرب کی عسکری بالادستی کو درہم برہم کر دیا
حوزہ/ آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کےشعبہ جدید اسلامی تہذیب اور انقلاب اسٹڈیز کے زیر اہتمام ’’ایران اور مزاحمتی محاذ‘‘ کے موضوع پرتجزیاتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
-
آئیڈیالوجی اور ٹیکنالوجی کی جنگ
حوزہ/انسان جوں جوں ترقی کرتا جارہا ہے، مہلک ہتھیاروں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے، دور جدید میں جس کے پاس جدید اور مہلک ہتھیار ہوں اسے قبل از جنگ فاتح قرار دیا جاتا ہے۔
-
نیویارک میں فلسطین کے حق میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ
حوزہ/ نیویارک میں ہزاروں افراد نے 7 اکتوبر کے واقعے کی سالگرہ اور صہیونی حملے کے خلاف فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج میں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے کئی فلسطینی حامیوں کو گرفتار کر لیا۔ صہیونی حکومت کی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے کے باوجود اسرائیل حماس کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔
-
صہیونی حکومت کے حامی بھی اس کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں: حجتالاسلام عباسی
حوزہ/ جامعة المصطفی کے سربراہ، حجتالاسلام علی عباسی نے کردستان عراق کے علمائے اہل سنت سے ملاقات میں کہا کہ اسرائیل کے مظالم میں مغربی طاقتیں شریک ہیں۔ انہوں نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کے جرائم پر عالمی خاموشی کی مذمت کی اور مسلمانوں کی علمی پسماندگی اور تفرقہ کو امتِ مسلمہ کی کمزوری کا سبب قرار دیا۔
-
آپریشن وعدہ صادق ۲ نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا: حجت الاسلام حسینی مزاری
حوزہ/ افغانستان کے ثقافتی و سماجی مرکز تبیان کے سربراہ حجت الاسلام سید عیسی حسینی مزاری نے مشہد میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے آپریشن "وعدہ صادق ۲" اور اسرائیل پر میزائل حملے نے دنیا کو متحیر کر دیا اور اسرائیل کی مبینہ طاقت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔