جمعہ 30 جنوری 2026 - 23:12
پاکستانی عوام، ایران کے ساتھ ہیں/ دشمن ناکام رہے گا: آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے اسلام آباد میں ملاقات کی؛ جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے اسلام آباد میں ملاقات کی؛ جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق پایا گیا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، کیونکہ ہمارے دشمن اور دوست مشترکہ ہیں۔

ملاقات میں علامہ مرید حسین نقوی، ڈاکٹر سید محمد نجفی اور مولانا لعل حسین خان توحیدی بھی موجود تھے۔

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ پاکستانی عوام، ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، دشمن ناکام رہے گا۔ امریکہ دباؤ کے حربے کے طور پر جنگی بحری بیڑے بھیج رہا ہے اور جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اللہ سے ڈرتی ہے، وہ کسی اور سے خوفزدہ نہیں ہو سکتی۔ ایران نے پہلے بھی امریکہ کا مقابلہ کیا اور الله تعالیٰ نے فتح و نصرت عطا فرمائی۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کے قیام ہی سے ایران امریکی استبداد کا مقابلہ کرتا چلا آرہا ہے۔

انہوں نے کہا یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا سرپرست اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا مجرم ہے، اسی لیے وہ ایران کو فلسطین کی حمایت سے ہٹانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا ایرانی عوام،حکومت اور سائنسدان کامیاب ہوں گے، کسی صورت ایران اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آیت الله سید حافظ ریاض نجفی کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران، پاکستانی حکومت اور عوام کے مشکور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا عالمی حالات پر مؤقف ایک ہے اور صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات بھی ہیں۔ ان شاءالله ان تعلقات میں مزید مضبوطی پیدا ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha