اسلام آباد
-
شہید سید مقاومت کے چہلم کی مناسبت سے اسلام آباد میں عظیم الشان تقریب:
حزب اللہ، صیہونی شیطانی طاقتوں کے خلاف خدائی ابابیل کا لشکر، مقررین
حوزہ/ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان مرکزی ”مجلس چہلم شہید حسن نصر اللہ و شہدائے قدس“ کا پرشکوہ اجتماع مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو میں منعقد ہوا، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ علمائے کرام، ذاکرین و شعراء عظام نے شہدائے قدس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
-
پاکستان؛ ملی یکجہتی کونسل کے تحت ایم ڈبلیو ایم کی میزبانی میں عظیم الشان عشقِ پیغمبر مرکز اتحاد مسلمین کانفرنس منعقد؛
رسول خدا (ص) کی ذات امت کے لیے نقطۂ اتحاد اور تمام مسالک کے لیے حصار ہے، مقررین
حوزہ/ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تحت ایم ڈبلیو ایم کی میزبانی میں عظیم الشان عشقِ پیغمبر مرکز اتحاد مسلمین کانفرنس کا انعقاد دارالحکومت اسلام میں کیا گیا، جس میں شیعہ سنی علماء و مشائخ نے بھرپور شرکت اور خطاب کیا۔
-
کرم یکجہتی کمیٹی کا اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا 16ویں روز بھی جاری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پہلے بھی پاراچنار کے مسائل کے لیے کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔ پاراچنار میں جاری بدامنی ہمارے علم میں ہے، ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
-
پاکستان؛ عظمت اہل بیت (ع) کانفرنس؛ شیعہ سنی علمائے کرام کی شرکت:
امت مسلمہ کا اتحاد دشمن قوتوں کی موت ہے، مقررین
حوزہ/مجلسِ علمائے مکتب اہلبیتؑ پاکستان کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان ”عظمت اہلبیتؑ کانفرنس“ جامعہ الصادق اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں شیعہ سنی علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔
-
مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام غدیر و عاشورا کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ مجلس علماء امامیہ پاکستان کی تاسیس کے گیارہ سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں مبلغین امامیہ کا مرکزی اجتماع بعنوان غدیر عاشورا کانفرنس منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر سے 700سے زائد آئمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین کے علاؤہ اسلام آباد کے مختلف علمی مراکز کے سربراہان و نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
-
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہید آیت اللہ رئیسی اور ساتھیوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس:
سید ابراہیم رئیسی ایک وسیع النظر اور حکیمانہ سوچ کے مالک رہنما تھے، مقررین
حوزہ/ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عالم اسلام کے نامور رہنما، مظلومین غزہ کی توانا آواز، اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور ہمسایہ برادر ملک ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس، اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
-
حوزہ نیوز کی خصوصی رپورٹ:
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا سلسلہ جاری
حوزہ/ حالیہ دنوں اسلامی جمہوریہ ایران میں ایک دلخراش ہیلی کاپٹر حادثے میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان اور دیگر کئی اہم شخصیات نے جام شہادت نوش کیا تھا، تاہم ان عظیم شخصیات کی یاد میں دنیا کے اکثر ممالک میں سوگ کا اعلان ہوا، جبکہ 65 سے زائد ممالک کے سربراہان نے شہداء کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ آمد، ایرانی سفیر سے اظہارِ تعزیت
حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ سفارت خانہ اسلامی جمہوری ایران آمد، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کو گزشتہ روز فضائی حادثے میں شہید ہونے والے صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور رفقاء کی ناگہانی اموات پر پوری پاکستانی قوم کی جانب سے تعزیت و تسلیت پیش کی۔
-
اسلام آباد میں یونیورسٹیز کے طلبا کا فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ
حوزہ / پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
غاصب اسرائیل شکست خوردہ ہے، اس کے بنیادی اہداف 7 ماہ میں بھی حاصل نہیں ہوسکے
حوزہ/ چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سیو غزہ مہم کے زیر اہتمام ڈی چوک اسلام آباد پر دیئے گئے دھرنے میں شرکت اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ کے صبر، استقامت اور بہادری کی وجہ سے دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایک وہ جو غزہ کے ساتھ ہیں اور دوسرے وقت کے نمرود و فرعون اور ظالم صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ ہیں۔
-
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر کی پاکستان علماء کونسل کے سربراہ سے ملاقات
حوزہ/ اسلام آباد؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ حافظ طاھر محمود اشرفی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔
-
پاکستان میں غاصب اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ اسلام آباد پاکستان میں آزادی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے چیرمین نے کہا کہ پاکستان میں غاصب اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
-
امت حماس کے ساتھ، جب کہ حکمرانوں کی جبینیں اسرائیل و امریکہ کی چوکھٹ پر جھکی ہوئی ہیں: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ اب حماس اور فلسطین کے مظلوموں، شہداء، ماؤں اور بہنوں کی نگاہیں آپ کی طرف اٹھی ہوئی ہیں۔ وہ معصوم بچے جو زخمی ہیں اور ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت سے محروم ہیں، آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ یہ ہمارا شرعی، دینی، اخلاقی، ملی اور انسانی فریضہ ہے کہ ہم مظلوم کا ساتھ دینے کے لیے نکلیں اور ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہوں۔
-
اسلام آباد میں خواتین اور بچوں کی حمایت فلسطین و دفاع غزہ ریلی؛
امریکہ کا جو یار ہے وہ اسلام کا غدار ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خواہر نرگس سجاد نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے جس طرح اسرائیلی سفاکیت پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔آج ہمارا اپنے معصوم بچوں کو سڑکوں پر لانا اپنے مظلوم فلسطینی شہید ہونے والے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہے اور وقت آنے پر ہم اپنے بچے بھی آزادی قدس کے لئے قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گی ۔
-
اسلام آباد اور کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی کا انعقاد
مارچ کرنے والوں نے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، فلسطینی پرچم اور سروں پر پٹیاں باندھے ہوئے تھے جن پر "لبیک یا غزہ" کے نعرے لکھے ہوئے تھے، اور وہ اسرائیل مخالف نعرے لگا رہے تھے۔
-
راولپنڈی پاکستان میں مسافر بس حادثے کا شکار، 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی
حوزه/ پاکستان کے شہر راولپنڈی کلر کہار میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
پاکستان؛ امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے مجلس تجلیل و تکریم کا انعقاد:
امام خمینی (رح) مجدد قرن اور انقلابِ اسلامی اس صدی کا معجزہ ہے، مقررین
حوزه/ جامعه المصطفیٰ شعبۂ پاکستان کے زیر اہتمام، خانۂ فرہنگ ایران اور الصادق ٹرسٹ اسلام آباد کے تعاون سے، بانی انقلابِ اسلامی امام خمینی (رح) کی 34ویں برسی کے موقع پر جامع مسجد و امامبارگاہ الصادق علیہ السّلام اسلام آباد میں ایک عظیم الشان سمینار "مجلس تجلیل و تکریم "کے عنوان سے منعقد ہوا۔
-
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ:
حوزہ ہائے علمیہ کے درمیان علمی رابطہ و تعاون کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ڈاکٹر علی عباسی
حوزه/ ان دنوں جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اس ملک کی معروف دینی درسگاہ جامعہ الکوثر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
-
اسلام آباد میں دہشتگردی؛ اگر ملک کا دارالحکومت ہی محفوظ نہ ہو تو اس کے باقی شہروں کا کیا حال ہوگا، علامہ شبیر حسن میثمی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل: فرزندان پاکستان نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس خطے میں دہشت گردی کو ختم کر کے قیام امن کو ممکن بنایا،ایک مدت کے بعد پھر دہشت گردوں کا سر اٹھانا انتہائی تشویناک عمل ہے۔
-
تصاویر/ اسلام آباد میں عشق پیغمبر اعظم (ص) مرکز وحدت مسلمین کانفرنس
حوزہ/ عشق پیغمبر اعظم (ص) مرکز وحدت مسلمین کانفرنس زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل منجانب مجلس وحدت مسلمین پاک چائنہ سنٹر اسلام آباد۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے 26جولائی کو اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس منعقد ہو گی
حوزہ/ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے 26جولائی کو اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کی عظیم الشان کانفرنس منعقد ہو گی۔
-
اسلام آباد میں تمام مسالک کے علماء و مشائخ کے وفد کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات:
سری لنکا پاکستان کا ایک اچھا دوست ہے اور یہ دوستی ایسے واقعات سے کمزور نہیں ہوگی، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر: ہم پوری پاکستان کا پیغام لے کر آئے ہیں کہ یہ شدت پسندی اسلام اور پاکستان کے ساتھ بہت بڑی دشمنی اور بدنامی کا سبب ہے ہم سب کو مل کر اس انتہا پسندی اور جہالت کا مقابلہ کرنا ہے۔
-
اسرائیل نے جو آگ کا کھیل شروع کیا ہے اس کا انجام اسرائیل کی نابودی کی شکل میں سامنے آئے گا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ اسرائیل کی بنیادوں کے کھوکھلا ہونے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ دنیا کے باضمیر مسلم حکمران بہت جلدیہود و نصاری کے خلاف باہم نظر آئیں گے۔ فلسطینی قوم ترنوالہ نہیں جسے کوئی بھی آسانی سے نگل لے یہ اسرائیل سمیت اس کے تمام حواریوں کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔فلسطین میں آبادی والے علاقوں پر اسرائیلی حملے اسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔