جمعرات 29 جنوری 2026 - 21:03
مختلف مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل نمائندہ وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات اور اظہار یکجہتی

حوزہ/ چیئرمین امن کمیٹی جناب مولانا حافظ اقبال رضوی اور علامہ اشفاق وحیدی کی سربراہی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل نمائندہ وفد نے جمہوری اسلامی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے اظہار یکجہتی کے لیے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین امن کمیٹی جناب مولانا حافظ اقبال رضوی اور علامہ اشفاق وحیدی کی سربراہی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل نمائندہ وفد نے جمہوری اسلامی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے اظہار یکجہتی کے لیے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایک مشترکہ قراداد مذمتی پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر مسلط کردہ جنگ، جس میں ہزاروں بے گناہ لوگ شہید کیے گے اور رہبر مسلمین جہان آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ مدظلہ کے خلاف ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علماء اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹرمپ جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے، اس کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس چلایا جائے۔

مختلف مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل نمائندہ وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات اور اظہار یکجہتی

یہ نمائندہ وفد نے اس بات کا بھی عزم کرتا ہے کہ ہر مشکل گھڑی میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء اور پاکستانی عوام ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور اپنی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس وفد میں درج ذیل علماء کرام شامل تھے:

1- مولانا حافظ اقبال رضوی چیئرمین امن کمیٹی

2- علامہ اشفاق وحیدی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان

3- چوہدری عبدالمجید قادری

4- صاحبزادہ پیر فیض عالم نقشبندی

5- مولانا فیصل اقبال حیدری

6- مولانا قاضی عبدالشکور الٰہی قادری

7- ملک اصغر خان بابر

8- صاحبزادہ یاسر اقبال رضوی

9- محمد عبدالواجد شفیق

10- مولانا زبیر صدیقی

11- عامر بشیر بٹ

12- غلام علی خان

13- چوہدری عبدالرحمن توکلی

14- خرم لطیف خان

15- قادری خالد محمود عباسی

16- محمد نعیم مشتاق

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha