حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی کی قیادت میں صحافیوں کے ایک وفد نے ایرانی سفیر محترم جناب ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔وفد میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر رانا محمد شفیق پسروی محمد فارق شائد محمد مدثر خان شامل تھے۔
سفیر محترم جمہوری اسلامی ایران نے مرحوم پروفیسر ساجد میر اور شہیدآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی درجات بلندی کے لیے دعا کی۔
وفد نے فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کے لیے ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا: ایران نے ہمیشہ مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بلند کی ہے اور عملی جدوجہد کر رہا ہے جس کی وجہ سے عالمِ اسلام کا سر فخر سے بلند ہے۔
ایرانی سفیر جناب رضا امیری مقدم نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: انقلابِ اسلامی فقط ایران کے نام سے نہیں پہچانا جاتا بلکہ یہ اسلامی انقلاب عالم اسلام کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔
انہوں نے اتحاد و وحدت کے پیغام کو تمام مکاتبِ فکر کے لیے وقت کی ضرورت قرار دیا تا کہ دشمن عناصر مسلمانوں کو کمزور کرنے میں نا کام ہو سکے۔









آپ کا تبصرہ