جمعرات 15 مئی 2025 - 18:08
علامہ اشفاق وحیدی کی ممبر یورپی یونین سے ملاقات / بین المذاہب اور بین الاقوامی حالات پر گفتگو

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ممبر یورپی یونین مستر پیٹر سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، علامہ اشفاق وحیدی نے ملاقات میں بین المذاہب اور بین الاقوامی حالات پر گفتگو کے دوران باہمی ہم آہنگی کو وقت کی اشد ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا: مذہب کے نام پر کسی کو دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: کوئی مذہب تفرقہ بازی اور شدت پسندی کی اجازت نہیں دیتا۔ ایسے عناصر کے خلاف فوری قانونی اقدامات کیے جائیں۔

مسٹر پیٹر نے اشفاق وحیدی کے بین المذاہب ہم آہنگی کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا: معاشرے میں ایسے اسکالرز کی ضرورت ہے جو عوام کے دلوں کو جوڑنے اور نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے پیغام عام کریں تاکہ معاشرہ ترقی کر سکے اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha