حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور سابق ممبر بین المذاہب ہم آہنگی و امن کمیٹی حکومت پاکستان علامہ اشفاق وحیدی نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما جناب لیاقت بلوچ پروفیسر ابراہیم اور علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذہبی رہنماؤں نے علامہ اشفاق وحیدی کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی اتحاد وحدت اور بھائی چارے کی عالمی سطح پر کوششوں کو سراہا اور کہا: اس دور میں ایسے اشخاص کی ضرورت ہے جو معاشرے میں تمام مذاہب اور مسالک کو جوڑنے کا عملی کردار ادا کرے ۔
علامہ اشفاق وحیدی نے بھی لیاقت بلوچ، پروفیسر ابراہیم اور علامہ عارف واحدی کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے لیے بھی اتحاد و وحدت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا: استعماری طاقتیں اتحاد اسلامی کو پارہ پارہ کرنے میں شب و روز سرگرم عمل ہیں۔ ایسے میں علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان عناصر کو ناکام بنانے کے لیے تمام مذاہب و مسالک کو جوڑیں تاکہ اسلام دشمن عناصر کی پالیسیاں ناکام ہو سکیں۔
آپ کا تبصرہ